سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 21 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 21

21 عوارض کے سبب سے کمزور ہو گئی ہے۔ہم بڑی سے بڑی سعادت اور اتقا اس میں سمجھتے ہیں کہ موٹے موٹے گناہوں اور معاصی سے بیچ رہیں اور بڑے ہی تین اور مرئی گناہوں کے مواد قائق معاصی اور مشبہات کی طرف ہم التفات نہیں کرتے۔یہ خوردبین کامل ایمان اور کامل عرفان اور کامل تقوی سے ملتی ہے جو حضرت اقدس امام الزمان علیہ السلام کو عطا ہوتی ہے اور میں نے اس وقت لسان اور جنان کے بچے اتفاق سے کہا اور تسلیم کیا کہ اگر اور ہزاروں باہرہ حجتیں آپ کے منجانب اللہ ہونے پر جو آفتاب سے زیادہ درخشاں ہیں نہ بھی ہو تیں جب بھی یہی ایک بات کہ غیر معمولی تقوی اور خشیتہ اللہ آپ میں ہے کافی دلیل تھی۔بڑے بڑے مرتاض صوفیوں اور دنیا وما فیہا سے دل برداشتگی اور واسوختگی کے اشعار ورد زباں رکھنے والے زاہدوں اور بڑے بڑے انتہائع کے مدعیوں اور علماء رسوم کو دیکھا گیا ہے کہ جلوت میں اپنائے دنیا کے حضور گریہ مسکین کی طرح بیٹھتے ہیں اور ہر ایک دیقہ کے بعد سر اٹھا کر اور سینہ ابھار کر ایک آہ سرد بھر دیتے ہیں اور مشتاقان سخن کے انتظار شدید کے بعد بھی زبان پاک کو کلام سے اگر چہ موزوں اور بر محل کیوں نہ ہو آلودہ نہیں کرتے گھر میں بد مزاج اور گرگ و پلنگ ہیں۔ہندوستان میں ایک نامی گرامی سجادہ نشین ہیں لاکھ سے زیادہ ان کے مرید ہیں اور خدا کے قرب کا انہیں دعوئی بھی بڑا ہے ان کے بہت ہی قریب متعلقین سے ایک نیک بخت عورت کو کچھ مدت سے ہمارے حضرت کے اندرون خانہ میں رہنے کا شرف حاصل ہے۔وہ حضرت اقدس کا گھر میں فرشتوں کی طرح رہنا نہ کسی سے نوک ٹوک نہ چھیڑ چھاڑ جو کچھ کہا گیا اس طرح مانتے ہیں جیسے ایک واجب الاطاعت مطاع کے امر سے انحراف نہیں کیا جاتا ان باتوں کو دیکھ کر وہ حیران ہو ہو جاتیں اور بارہا تعجب سے کہہ چکی ہیں کہ ہمارے حضرت شاہ صاحب کا حال تو سراسر اس کے خلاف ہے وہ جب باہر سے زنانہ میں آتے ہیں ایک ہنگامہ دست خیز برپا ہو جاتا ہے