سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 49
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 49 بھاری، آنکھیں بڑی بڑی مگر ہمیشہ نیچے کو جھکی ہوئی ، چہرہ چمکدار، کمر سیدھی ، جسم کا گوشت مضبوط ، رنگ سفید و سرخ گندمی تھا، جب آپ ہنستے تو بہت سرخ ہو جاتا ، سر کے بال سید ھے، کانوں تک لٹکتے ، چمکدار تھے داڑھی گھنی تھی ، آپ کا قد بالکل سیدھا تھا، ذرا بھی کمزوری اور جھکاؤ نہ آیا تھا، پیشانی پر کوئی جھری نہ تھی۔(30) ، آپ علیہ السلام عام طور پر یہ لباس پینا کرتے ، کرتا یا قمیض ، صدری، کوٹ، عمامہ ( پگڑی کی طرح کپڑا) اس کے علاوہ رومال بھی ضرور رکھتے اور ذرا بڑا ر کھتے۔اس کے کونوں میں آپ علیہ السلام مشک اور ضروری دوائیں جو آپ علیہ السلام استعمال کرتے ، رکھتے تھے۔سردی میں جرا ہیں استعمال فرماتے ، جوتی آپ علیہ السلام کی دیسی ہوتی۔آپ علیہ السلام باہر جاتے وقت عصا (سوٹی ) ضرور رکھتے مگر بوڑھے لوگوں کی طرح اس پر سہارا یا بوجھ ڈال کر نہ چلتے۔اسی سادہ لباس پہننے والے انسان کو مخاطب کر کے خدا نے فرمایا کہ:۔”بادشادہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“ آپ کی عادت تھی کہ رات کو سونے سے قبل لباس ضرور تبدیل کر لیتے۔پاجامہ اتار کر تہہ بند باندھا کرتے اور اسی میں سو جایا کرتے۔(31) حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ آپ علیہ السلام کے کام کرنے کے