سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 15
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 15 مذاہب کی تعلیمات کو بھی پڑھنا اور سمجھنا تھا اور پھر اسلام کی خوبصورت اور کی تعلیم سے ان کا مقابلہ کرنا تھا۔اس لئے آپ علیہ السلام وہ تمام کتب بھی تفصیل سے پڑھتے۔پھر اخباروں میں مضامین لکھ کر اسلام کی سچائی ثابت کرنے کا سلسلہ بھی آپ علیہ السلام نے شروع کر دیا۔بچو! کس قدر بڑا مطالعہ کا کام آپ علیہ السلام نے چھوٹی عمر سے ہی کرنا شروع کر دیا تھا۔یہ اُس عظیم کام کی تیاری تھی جس کے لئے خدا نے آپ علیہ السلام کو چنا تھا۔آپ علیہ السلام اس قدر توجہ سے پڑھتے کہ بعض اوقات آپ علیہ السلام کے والد صاحب کو منع کرنا پڑتا کہیں صحت خراب نہ ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح کا بڑا کام آپ علیہ السلام کے سپر د کرنا تھا اس لئے دنیا میں ہونے والے ہر قسم کے واقعات و حالات کا بھی آپ علیہ السلام کو علم حاصل کرنا تھا۔اس کے لئے آپ علیہ السلام اخبارات کا مطالعہ کرتے اور اُن میں مضامین بھی بھجواتے۔اخبار عام وہ اخبار تھا جسے آپ علیہ السلام پڑھنا پسند فرماتے۔آپ علیہ السلام کا طریق یہ تھا کہ شروع سے آخر تک پورا اخبار پڑھتے اور اگر اسلام کے خلاف کوئی بات ہوتی تو اس کا جواب لکھتے۔اس طرح کثرت مطالعہ اور تحریر کا کام ساتھ ساتھ جاری تھا۔ہم آپ کو ایک واقعہ سناتے ہیں جس سے آپ علیہ السلام کے عظیم