سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 11
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 11 (2) مرز اغلام قادر صاحب۔(3) ایک اور بچہ جو پچپن میں فوت ہو گیا۔(4) جنت بی بی صاحبہ یہ بہن آپ علیہ السلام کے ساتھ جڑواں پیدا ہوئی تھیں اور پیدائش کے چند دن بعد فوت ہو گئیں۔(5) حضرت مرزا غلام احمد قادیانی صحیح و مہدی علیہ السلام۔(3) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بچپن کا زمانہ عام بچوں سے مختلف تھا۔ہر وقت کھیل کود اور شوخی و شرارت میں دوسرے بچوں کا ساتھ نہ دیتے۔لیکن مفید کھیلوں میں آپ علیہ السلام نے حصہ لیا۔مثلا تیرا کی، گھڑ سواری اور ورزش ، لیکن آپ علیہ السلام سب سے زیادہ سیر کرنا پسند کرتے تھے۔کئی کئی میل تک سیر کو جایا کرتے اور خوب تیز چلتے۔بڑے ہونے تک سیر کی عادت قائم رہی۔جب آپ علیہ السلام کی عمر 70 سال سے بھی زیادہ تھی تب بھی آپ علیہ السلام روزانہ سیر کے لئے تشریف لے جاتے۔لیکن بچو !چھوٹی عمر سے آپ علیہ السلام کو کیا جستجو تھی۔جب آپ علیہ السلام کی عمر نہایت چھوٹی تھی اس وقت آپ علیہ السلام اپنی ہم عمر ماموں زاد بہن جس کے ساتھ آپ علیہ السلام کھیلا کرتے تھے ، اُسے کہتے ہیں :۔دعا کر خدا میرے نماز نصیب کرے !‘ اس فقرے سے پتہ چلتا