سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 10 of 60

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 10

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 10 آپ علیہ السلام کے خاندان کا پرانا قبرستان تھا۔آپ ایک جوش کے ساتھ اپنی والدہ صاحبہ کے مزار پر آئے اور بہت دیر تک اپنے ساتھیوں کے ساتھ دعا کی۔(2) آپ علیہ السلام بچپن کے زمانے میں اپنی والدہ کے ساتھ اپنے ننھیال جایا کرتے اور وہاں کی بڑی بوڑھی عورتیں آپ علیہ السلام کے دعوی کے بعد جب قادیان آیا کرتیں تو آپ علیہ السلام کے پاکیزہ بچپن کو یاد کیا کرتیں۔حضرت سید و نواب مبارکہ بیگم صاحبہ فرماتی تھیں میٹھی خستہ نکیاں (جن کو اردو زبان میں سہال اور پنجابی میں منتھیاں کہتے ہیں) آپ علیہ السلام کو اپنی والدہ کی یاد میں بہت پسند تھیں۔مگر خاص اپنے کھانے کے لئے نہیں بلکہ بچوں کے لئے۔حضرت والدہ صاحبہ سے فرماتے تھے کہ وہ بنا رکھا کرو، ہماری والدہ ہمارے لئے بنا رکھا کرتی تھیں۔جب ہمیں بھوک لگتی ہم لے لیا کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دو بہنیں اور دو بھائی تھے۔(1) مراد بیگم صاحبہ نہایت عبادت گزار خاتون تھیں۔جوانی میں بیوہ ہو گئیں اور جب تک زندہ رہیں یا دالی میں اپنی زندگی گزاری۔ان کی شادی مرزا محمد بیگ ہوشیار پوری سے ہوئی تھی۔