سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 806 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 806

1+7 آپ نے عبد الرحمن بن عوف کو ہدایت فرمائی کہ وہ دومتہ الجندل کی طرف جائیں اور کوشش کریں کہ صلح صفائی سے فیصلہ ہو جائے۔کیونکہ اگر وہ لوگ جنگ وجدال سے دستکش ہو کر اطاعت قبول کر لیں تو یہ سب سے اچھی بات ہے۔اور آپ نے عبدالرحمن بن عوف سے فرمایا کہ اس صورت میں مناسب ہوگا کہ تم ان لوگوں کے رئیس کی لڑکی سے شادی کرلو یا اس کے بعد آپ نے اس سریہ کو رخصت فرمایا اور حضرت عبدالرحمن بن عوف سات سو صحابیوں کو ساتھ لے کر دومۃ الجندل کی طرف جو عرب کے شمال میں تبوک سے شمال مشرق کی طرف شام کی سرحد کے قریب واقع ہے، روانہ ہو گئے۔جب یہ اسلامی لشکر دومہ میں پہنچا تو شروع شروع میں تو دومہ کے لوگ جنگ کے لئے تیار نظر آتے تھے اور مسلمانوں کو تلوار کی دھمکی دیتے تھے یا مگر آہستہ آہستہ عبدالرحمن بن عوف کے سمجھانے پر وہ اس ارادے سے باز آ گئے اور چند دن کے بعد ان کے رئیس اصبغ بن عمر کلبی نے جو عیسائی تھا عبدالرحمن بن عوف کی تبلیغ سے بطیب خاطر اسلام قبول کر لیا اور اس کے ساتھ اس کی قوم میں سے بھی بہت سے لوگ جو غالباً پہلے سے دل میں اسلام کی طرف مائل ہو چکے تھے مسلمان ہو گئے اور جولوگ اپنے دین پر قائم رہے انہوں نے بھی بشرح صدر اسلامی حکومت کے ماتحت آجانا منظور کر لیا ہے اس طرح بڑی خیر وخوبی کے ساتھ یہ ہم اختتام کو پہنچی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق عبد الرحمن بن عوف دومۃ الجندل کے رئیس اصبغ بن عمر کی لڑکی تماضر کے ساتھ شادی کر کے مدینہ میں واپس لوٹ آئے اور خدا کے فضل اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی توجہ کی برکت سے عبدالرحمن بن عوف کے ہاں اسی تماضر کے بطن سے ایک ایسا لڑ کا پیدا ہوا جو خاص فدائیان اسلام میں سے نکلا اور علم وفضل کے اس مرتبہ کو پہنچا کہ وہ اپنے وقت میں اسلام کے چوٹی کے علماء میں سے سمجھا جاتا تھا۔اس کا نام ابوسلمہ زہری تھا۔سریہ حضرت علی بطرف فدک شعبان ۶ ہجری مدینہ میں یہودی قوم پر ان کی اپنی غدار یوں اور فتنہ انگیزیوں کی وجہ سے جو تبا ہی آئی تھی وہ تمام عرب کے یہودیوں کے دل میں ایک کانٹا بن کر کھٹک رہی تھی اور غزوہ بنوقریظہ کے بعد سے جب کہ مدینہ میں یہود کا خاتمہ ہو گیا۔خیبر کی بستی جو حجاز کے یہودیوں کا سب سے بڑا مرکز تھی اسلام کے خلاف ابن سعد ابن سعد جلد ۲ صفحه ۶۵،۶۴ دار قطنی بحوالہ زرقانی حالات سریہ دومتہ الجندل دار زرقانی حالات سریہ دومۃ الجندل