سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 597
۵۹۷ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کی شادی کر دی۔جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے ام سلمہ ایک خاص پائے کی خاتون تھیں اور نہایت فہیم اور ذ کی ہونے کے علاوہ اخلاص وایمان میں بھی ایک اعلیٰ مرتبہ رکھتی تھیں اور ان لوگوں میں سے تھیں جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے ابتداء حبشہ کی طرف ہجرت کی تھی۔مدینہ کی ہجرت میں بھی وہ سب مستورات سے اول نمبر پر تھیں یا حضرت ام سلمہ پڑھنا بھی جانتی تھیں یا اور مسلمان مستورات کی تعلیم و تربیت میں انہوں نے خاصہ حصہ لیا۔چنا نچہ کتب حدیث میں بہت سی روایات اور احادیث ان سے مروی ہیں اور اس جہت سے ان کا درجہ ازواج النبی میں دوسرے نمبر پر اور کل صحابہ ( مردوزن ) میں بارہویں نمبر پر ہے۔حضرت ام سلمہ نے بہت لمبی عمر پائی اور یزید بن معاویہ کے زمانہ میں ۸۴ سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔" اور وہ امہات المؤمنین میں سب سے آخری فوت ہونے والی تھیں۔چونکہ حضرت اُم سلمہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے بڑی عمر کی تھیں حتی کہ وہ شادی کے وقت اولاد پیدا کرنے کے بھی ناقابل ہو چکی تھیں اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ جو دورہ آپ اپنی بیویوں کے گھروں میں دریافت خیریت کے لئے روزانہ عصر کی نماز کے بعد فرمایا کرتے تھے اس میں سب سے پہلے آپ حضرت ام سلمہ کے پاس تشریف لے جاتے اور سب سے آخر میں حضرت عائشہ کے گھر میں جاتے تھے جو عمر میں سب سے چھوٹی تھیں اور پھر اس کے بعد جس بیوی کی باری ہوتی تھی اس کے گھر تشریف لے جاتے تھے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کاتب خاص اور عبرانی کی تعلیم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خط وکتابت کا سلسلہ اب وسیع ہور ہا تھا اور اس بات کی ضرورت محسوس ہوتی تھی کہ آپ کا کوئی مخلص صحابی عبرانی سے بھی واقفیت پیدا کرے تا کہ یہود کے ساتھ خط و کتابت اور معاہدات وغیرہ کی تکمیل میں آسانی ہو اور دھو کے وغیرہ کا احتمال نہ رہے چنانچہ اس غرض سے آپ نے اپنے ایک نوجوان صحابی زید بن ثابت انصاری سے جنہوں نے جنگ بدر کے قیدیوں سے عربی لکھنا پڑھنا سیکھا تھا اور جو گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتب خاص یا پرائیوٹ سیکرٹری کا کام کرتے تھے ، ارشاد فرمایا کہ وہ عبرانی کا لکھنا پڑھنا بھی سیکھ لیں۔چنانچہ زید نے جو خاص طور پر ذہین واقع ہوئے تھے صرف پندرہ دن کی محنت سے عبرانی سیکھ لی۔۔یہ امر بھی قابل ذکر زرقانی واصابه : بلاذری باب امر الحظ ابن سعد جلد ۸ و تہذیب التہذیب : : زرقانی واصا به حالات ام سلمه ۵ زرقانی جلد ۳ حالات حضرت ام سلمہ : اصابه ونمی