سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 447 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 447

۴۴۷ نہایت پسندیدہ سمجھا گیا ہے۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَهُ حَقَّ عَلَى اللَّهِ عَوْنُهُمْ الْمُكَاتِبُ الَّذِى يُرِيدُ الْآدَاءَ وَالنَّاكِحُ الَّذِى يُرِيدُ الْعِفَافَ وَالْمُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ۔یعنی ابو ہریرہ روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے کہ تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی نصرت کو اپنے اوپر ایک حق کے طور پر قرار دے لیا ہے۔اوّل مکاتب غلام جو اپنی مکاتبت کی رقم کی ادائیگی کی فکر میں ہے۔دوسرے وہ شادی 66 کرنے والا شخص جو اپنی عفت کے بچانے کی نیت رکھتا ہے اور تیسرے مجاہد فی سبیل اللہ۔“ غلاموں کی آزادی کی تحریک صرف افراد تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ اسلامی سلطنت کا بھی یہ فرض قرار دیا گیا تھا کہ وہ قومی بیت المال میں سے ایک معتدبہ حصہ غلاموں کے آزاد کرانے میں صرف کرے۔چنانچہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِنَّمَا الصَّدَقُتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسْكِينِ وَالْعُمِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَ الْعَرِمِينَ وَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَابْنِ السَّبِيْلِ فَرِيضَةً مِّنَ اللَّهِ یعنی زکوۃ کے اموال فقراء اور مساکین پر خرچ ہونے چاہئیں اور محکمہ زکوۃ کے عاملین پر اور کمزور نومسلموں پر اور غلاموں کے آزاد کرنے میں۔اور مقروضوں کے قرض کی ادائیگی میں اور اشاعت دین کے لئے اور مسافروں کو آرام پہنچانے کے لئے۔یہ ایک فرض ہے جو اللہ تعالیٰ نے مقرر کیا۔“ اس آیت کی رو سے اسلامی سلطنت کا فرض مقر ر کیا گیا ہے کہ وہ زکوۃ کے محاصل میں سے غلاموں کی آزادی پر روپیہ خرچ کرے۔آزاد شدہ غلاموں کے متعلق تعلیم غلاموں کی آزادی کے اس انتظام میں اس بات کو بھی مدنظر رکھا گیا تھا کہ آزاد ہونے کے بعد بھی آزاد شدہ غلام بالکل بے سہارا اور بے یار و مددگار نہ رہیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا انتظام فرمایا تھا کہ مالک اور آزاد شدہ غلام کے درمیان ایک قسم کا رشتہ اخوت مستقل طور پر قائم رہے۔چنانچہ آپ کے حکم کے ماتحت مالک اور آزاد شدہ غلام ایک دوسرے کے ”مولیٰ یعنی دوست اور مددگار کہلاتے تھے تا کہ آقا اور ل ترمذی ونسائی وابن ماجہ بحوالہ مشکوۃ کتاب النکاح ے : سورة توبه : ۶۰