سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 137
۱۳۷ گو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کا ڈھانچہ بیان کرنے کے لیے اصل اسلام کا پیغام موقع آگے آئے گا لیکن ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ بھی ایک مختصر سا خا کہ اسلام کا درج کر دیا جائے تا کہ ہمارے ناظرین کو معلوم ہو سکے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مشن کیا تھا اور اس کے اصول کیا تھے۔سو جاننا چاہئے کہ جو مذہب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کے سامنے پیش کیا اس کا نام اسلام ہے جس کے معنے اپنے آپ کو خدا کے سپر د کر دینے کے ہیں اور یہی آپ کی لائی ہوئی تعلیم کا حقیقی خلاصہ ہے۔آپ کے مذہب کا پہلا اور سب سے بڑا اصول تو حید باری تعالیٰ ہے۔یعنی یہ کہ اس دنیا کا خالق و مالک ایک خدا ہے جو اپنی ذات وصفات میں واحد لاشریک ہے اور وہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا اور زمین و آسمان کی ہر چیز اسی کی پیدا کردہ اور اسی کے سہارے سے قائم ہے، اس لیے اس کے سوا کسی کی پرستش جائز نہیں اور وہ تمام معبود جو خدا کے سوالوگوں نے بنارکھے ہیں وہ سب فرضی اور باطل ہیں۔یہ وہ سب سے پہلا اور سب سے بڑا اصول ہے جو آپ نے اہلِ مکہ کے سامنے پیش کیا۔دوسرا اصول آپ نے یہ بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے دنیا کو ایک خاص غرض وغایت کے ماتحت پیدا کیا ہے اور وہ یہ کہ لوگ اُسے پہچان کر اس کے رنگ میں رنگین ہوں اور اپنے لیے ابدی ترقی کا سامان پیدا کر یں اور اس غرض کے لیے اُس نے انسانی زندگی کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا ہے۔ایک دنیا کی زندگی جو کہ دارالعمل ہے اور ایک آخرت کی زندگی جو کہ دارالجزاء ہے اور ان ہر دو زندگیوں کے درمیان موت کو حد فاصل مقر ر کیا گیا ہے۔تیسرا اصول آپ نے یہ پیش کیا کہ اللہ تعالیٰ دنیا کی ہدایت کے لیے اپنی طرف سے رسول اور نبی مبعوث کرتا رہتا ہے جو خدا سے علم پا کر دنیا کی ہدایت کا انتظام کرتے ہیں۔ایسے رسول اور نبی ہر قوم اور ہر ملک اور ہر زمانہ میں گذرے ہیں اور انہیں میں سے آپ بھی خدا کے ایک رسول ہیں۔یہ وہ تین اصل الاصول ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ابتدائی مشن کی بنیاد تھے۔مگر جوں جوں زمانہ گذرتا گیا بعض مزید اصول اور ان اصول کی مزید فروع اور مزید تفصیلات نازل ہوتی گئیں حتی کہ آپ کی لائی ہوئی تعلیم موجودہ قرآن کریم کی صورت میں اپنی تکمیل کو پہنچ گئی اور آپ سب اولین و آخرین کے سردار اور خاتم النبیین اور آخری اور کامل شریعت لانے والے قرار دئیے گئے۔سب سے پہلا مسلمان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنے مشن کی تبلیغ شروع کی تو سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ تھیں جنہوں نے ایک لمحہ کے لیے بھی تردد نہیں کیا۔حضرت خدیجہ کے بعد مردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے کے متعلق