سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 132
۱۳۲ خدائی فرشتہ وحی لے کر آیا اور آپ نے سخت گھبرا کر خدیجہ سے کہا کہ مجھے تو اپنے نفس کے متعلق ڈر پیدا ہو گیا ہے۔تو خدیجہ نے جو محرم حال تھی بے ساختہ طور پر یہ الفاظ کہے کہ : كَلَّا وَاللَّهِ مَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَتَصْدِقُ الْحَدِيثَ وَتَحْمِلُ الكَلَّ و تَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَتَقْرِى الضَّيْفَ وَتُعِيْنُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ ہر گز نہیں ہرگز نہیں ! خدا کی قسم ! اللہ آپ کو کبھی رسوا نہیں کرے گا۔آپ رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرتے ہیں اور صادق القول ہیں اور لوگوں کے بوجھ بٹاتے ہیں اور آپ نے گمشدہ اخلاق کو اپنے اندر جمع کیا ہے اور آپ مہمان نواز ہیں اور حق کی راہ میں لوگوں کے مددگار ہوتے ہیں۔“ یہ اس معزز خاتون کی شہادت ہے جو دن رات اُٹھتے بیٹھتے ، کھاتے پیتے ، سوتے جاگتے آپ کو دیکھتی تھی۔اللَّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّبَارِكْ وَسَلِّمُ ل : بخاری باب بدء الوحی