سیرت حضرت اماں جان — Page 56
99 56 بہترین مقام عطا فرمائے۔تمام امریکن مشن نماز جنازہ ادا کر رہے ہیں۔خلیل احمد ناصر۔مکرم ناظر صاحب اعلیٰ قادیان ممبران صدرانجمن احمد یہ قادیان اور تمام جماعتہائے ہند حضرت اماں جان کی وفات پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتی ہے۔ناظرا علے قادیان مولوی برکات احمد صاحب بی۔اے راجیکی ناظر امور عامہ قادیان بی۔اے حضرت اماں جان کی وفات حسرت آیات پر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔برکات احمد را جیکی عبدالحمید صاحب عاجز ناظر بیت المال قادیان حضرت اماں جان کی وفات کے ناقابل تلافی نقصان نے تمام جماعت احمدیہ کو یتیم کر دیا ہے۔میں خاندان حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔حمید عاجز۔مرز ابرکت علی صاحب آف ایران از قادیان حضرت اماں جان کی وفات پر میں اپنی اور اپنے خاندان کی طرف سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔برکت علی۔سردار جواہر سنگھ صاحب بز از قادیان حضرت اماں جان کی افسوسناک وفات پر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں۔جواہر سنگھ۔صاحبزادہ مرز او سیم احمد صاحب از لکھنو حضرت اماں جان کی وفات کی خبر سن کر انتہائی صدمہ ہوا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔خدا تعالیٰ خاندان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور جماعت کی مددفرمائے۔مرزا وسیم احمد۔