سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 281 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 281

281 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب یہ الہام حضرت اُم المومنین کو سنایا تو آپ نے فرمایا: ” مجھے اس الہام سے اس قدرخوشی ہوئی ہے کہ دو ہزار مبارک احمد بھی مر جاتا تو میں پروانہ کرتی کہاں ہیں ایسی مائیں جو محض خدا تعالیٰ کی خوشنودی کی خاطر اپنے دو ہزار بچوں کے مرجانے کی بھی کوئی حقیقت نہیں سمجھتیں۔پھر جب وہ گھڑی آئی جب خدا کا برگزیدہ رسول اور اُم المومنین کا محبوب شوہر اس جہان فانی سے رخصت ہو کر اپنے مولائے حقیقی کے دربار میں حاضر ہورہا تھا اس وقت اگر آپ کی زبان سے کوئی فقرہ نکلا تو یہی الہی یہ تو ہمیں چھوڑے جارہے ہیں پر تو ہمیں نہ چھوڑ یو ں صبر کا کس قدر اعلیٰ نمونہ اور خدا تعالیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کا کتنا عظیم الشان جذ بہ تھا جو حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا نے اس موقعہ پر ظاہر کیا۔اکلے