سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 269 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 269

269 کے کیا کہا جائے کہ جس خدا نے آپ کو ایک عظیم الشان قوم کی ماں بنایا اس نے اپنی روحانی اولاد کے ساتھ مادرانہ محبت بھی دی کہ ان کے ذہن میں ان کی صورتیں نقش ہو گئیں۔۱۵۵ علم تعبیر مکرمہ اہلیہ صاحبہ ڈاکٹر بدرالدین صاحب مشرقی افریقہ آپ کو خوابوں کی تعبیر کا علم بھی تھا۔ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت اماں جان مجھے فرما رہی ہیں کہ تم خاموشی کے ساتھ دودھ کے ساتھ ڈبل روٹی کھاؤ۔میں یہ خواب سنانے کے لئے شام کے وقت آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی۔تو آپ نے فرمایا کہ رات کے وقت خوا میں نہیں سنایا کرتے (اس سے معلوم ہوا کہ رات کے وقت خواہیں سنانا مناسب نہیں کیونکہ ان خیالات کی وجہ سے رات کو بھی ویسی ہی خواہیں آئیں گی ) خیر میں نے اگلے روز یہ خواب سنائی۔آپ نے سن کر فرمایا کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں بغیر محنت کے آرام والا رزق عطا فرمائے گا۔جس طرح دودھ میں بھگوئی ہوئی ڈبل روٹی آرام سے حلق سے اُترتی ہے ایسے ہی آرام والا رزق وہ دے گا۔چنانچہ اس کے بعد ایسا ہی ہوا اور خدا تعالیٰ نے بہت آرام والا رزق عطا فرمایا۔فالحمد للہ ! ۱۵۶ مکرم ایمن الله خان صاحب آف سلانوالی سرگودھا ایک دفعہ عاجز نے خواب میں دیکھا کہ میں نے حضرت اُم المومنین نور اللہ مرقدہا کے دست مبارک کی پکی ہوئی روٹی کھائی۔چنانچہ میں نے یہ خواب حضرت اُم المومنین سے بیان کیا۔جس پر آپ نے اپنے دست مبارک سے کھانا پکا کر مجھے بھجوایا۔جو کہ میں نے خود بھی کھایا اور دیگر احباب میں بطور تبرک کے تقسیم کیا۔کھانا کئی قسم کا تھا۔۱۵۷