سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 185 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 185

185 وغیرہ کھیلتیں جس کا انتظام پردہ میں ہوتا تھا یعنی چاردیواری کے اندر۔اور حضرت ممدوحہ ان کی دلجوئی کی خاطر کھیل دیکھتی رہتیں اور بعض اوقات قادر آباد کے خادموں کے کسی گھر میں تشریف لے جایا کرتیں اور اس طرح اپنے غلاموں کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی فرما تیں اور دیگر گھر کے افراد کی خیر خیریت دریافت فرماتیں۔مکرمہ اہلیہ صاحبہ حضرت منشی تنظیم الرحمن صاحب بیان کرتی ہیں: میرے خاوند جناب منشی کظیم الرحمن صاحب اکتوبر ۱۹۱۹ء میں قادیان ملازم ہو کر آئے اور میں بھی اوائل نومبر ۱۹۱۹ء میں قادیان آگئی تھی۔میری قادیان میں کسی سے کوئی خاص واقفیت نہ تھی۔محلہ دار الفضل قادیان میں ایک چوبارہ کرایہ پر لے کر ہم اس میں رہتے تھے۔ایک روز ایک عورت ہمارے گھر کا پتہ دریافت کرتی ہوئی ہمارے گھر آ پہنچی۔اور مجھ سے میرا پتہ وغیرہ دریافت کر کے کہا کہ مجھے اماں جان نے آپ کے پاس بھیجا ہے اور آپ کو بلایا ہے۔میں اس وقت حیران ہوئی کہ اماں جان کو میرا کس طرح پتہ چلا خیر میں ان کی خدمت بابرکت میں حاضر ہوئی مجھے دیکھ کر آپ نے بہت پیار کیا۔اور پھر پاس بیٹھایا اور دریافت فرمایا کہ تم ظفر احمد کی لڑکی ہو۔پھر دریافت فرمایا کتنے دن سے یہاں آئے ہوئے ہو۔میں نے بتایا کہ ایک ڈیڑھ ماہ سے فرمایا اتنے دنوں سے میرے پاس کیوں نہ آئیں۔یہ عرض کرنے پر کہ پیدل چلنے کی عادت نہیں ڈولی یا ٹانگہ میں جانے کی عادت ہے۔اس پر آپ نے فرمایا کہ اپنے بچہ کو ساتھ لے کر اپنے مکان کے اردگر در وزانہ پھرا کرو پھر عادت ہو جائے گی۔چنانچہ میں نے اس پر عمل کیا۔۲۵ محترمه حشمت بی بی صاحبہ اہلیہ مالی محمد دین صاحب مرحوم میری عمر ابھی سات آٹھ سال کی تھی۔کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ السلام، حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا کی معیت میں منگل کا ہلوں کی طرف سیر کو تشریف لے جایا کرتے تھے۔حضرت جب ہمارے دروزاہ کے آگے سے گزرتے۔تو میری والدہ صاحبہ فوراً باہر آتیں۔اور کبھی کچھ تحفہ پیش کرتیں۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا وصال ہو گیا۔تو حضرت اُم المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی خادماؤں کی معیت میں منگل کی طرف سیر کو تشریف لے جاتیں۔تو میری والدہ صاحبہ کو خاص طور پر آکر آواز دیتیں۔میری والدہ ہر کام چھوڑ کر حضور کی خدمت میں پہنچ جاتیں اور سیر میں شامل ہو جاتیں۔اس قدر الفت سے حضرت اماں جان بلا تھیں