سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 12 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 12

12 فروری تا جون ۱۹۳۸ء میں آپ کی طبیعت علیل رہی۔اس دوران آپ کو کمی خون اور خرابی جگر کی بھی شکایت رہی۔اس عرصہ میں آپ کی صحت کے لئے دعا کے باقاعدہ اعلانات شائع ہوتے رہے۔۲۳ جون ۱۹۳۸ء: حضرت اُم المومنین رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا کہ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد سلمہ اللہ تعالیٰ ابن حضرت خلیفہ مسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت، کامیابی اور بخیریت (انگلستان ) سے واپسی کے لئے تمام احمدی جماعتیں دعا کرتی رہیں۔نیز ۹ جون ۱۹۳۸ء سے ان کا امتحان شروع ہونے والا ہے۔جو ۵ ارجون تک جاری رہے گا۔اس میں کامیابی کے لئے بھی دعا کی جائے۔۴۴ اکتوبر ۱۹۳۸ء: آپ قادیان سے لاہور تشریف لے گئیں۔۴۵ ۲۳ اگست ۱۹۳۹ء : حضرت اماں جان بذریعہ گاڑی لاہور سے واپس قادیان تشریف لائیں۔۴۶ ۱۹۳۹ء۔لوائے احمدیت کا اہتمام: حضرت میاں فقیر محمد صاحب امیر جماعت احمدیہ و نجواں ضلع گورداسپو ر۱۹۳۹ء میں قادیان تشریف لائے۔اور لوائے احمدیت کی غرض سے تیار شدہ سوت میں کچھ سوت حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کی خدمت میں پیش کیا۔اور عرض کیا کہ میں نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے ارشاد کی تعمیل میں اپنے ہاتھ سے بیج بویا اور پانی دیتارہا۔اور پھر پھنا اور صحابیوں سے ڈھنوایا اور اپنے گھر میں اس کو کتو ایا۔ہے جون ۱۹۴۰ء: ۱۹ جون ۱۹۴۰ء کو حضرت سیدہ اماں جان اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے مع بیگم صاحبہ قادیان سے لاہور تشریف لے گئے۔۲۸ ۱۸ اگست ۱۹۴۰ء: حضرت اماں جان اور حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب مع اہلیہ آج شام گاڑی سے دہلی تشریف لے گئے۔۴۹ جون ۱۹۴۰ء میں آپ لا ہور تشریف لے گئیں۔۵۰