سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 164 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 164

164 بھی بنادیا۔پھر ۱۹۴۲ء میں آپ پر یہ انکشاف بھی فرما دیا کہ آپ مصلح موعود بھی ہیں ، اور وہی پسر موعود و امام ہمام جس کی ولادت کا وعدہ ہوشیار پور میں دیا گیا تھا۔اور جس کے متعلق مفصل پیشگوئی ۲۶ فروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں شائع کی گئی تھی۔اور سبز اشتہار میں اس کی تجدید و تو ضیح کی گئی تھی۔حضرت میرزا بشیر احمد صاحب اور حضرت میرزا شریف احمد صاحب اور آپ کی دونوں دختران نیک اختران کو بھی اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضلوں سے نوازا۔اور وہی جائداد جس فحص کے ضائع ہو جانے کا خطرہ بھی ۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو پیدا ہو گیا تھا۔وہ اگر اس روز دس ہزار روپیہ کی تھی تو آپ کی وفات کے بعد لاکھوں روپیہ کی جائداد بن گئی۔اور حضرت اُم المومنین علیہا السلام کی عزت بھی اللہ تعالیٰ نے ایسے طور سے جماعت کے دلوں کے اندر پیدا کی جس کا بیان کرنا بہت سے اوراق چاہتا ہے۔کہاں وہ دن؟ جبکہ حضرت اُم المومنین اور آپ کی اولاد کے لئے قادیان میں بھی ہر طرف سے خطرہ ہی خطرہ نظر آتا تھا۔اور بچوں کو دودھ پلانے یا خدمت کرنے کے لئے باہر سے نیک خادمات کی تلاش کی جاتی تھی۔اور کہاں وہ دن ؟ جب کہ قادیان میں آپ کے عقیدتمندوں کی تعداد دس بارہ ہزار کے قریب تھی۔اور آپ قادیان کے شمال و جنوب یا مشرق و مغرب میں جس طرف جانا چاہیں بنا کسی خوف ،خطر یا روک ٹوک کے جا سکتی تھیں۔اور جس گھر کے سامنے آپ گزرتی تھیں۔اس گھر کے ہر خور دو کلاں کی یہ تمنا ہوتی تھی۔کہ کاش حضرت ام المومنین ہمارے غریب خانہ پر تشریف لا کر ہمیں اپنی کسی خدمت کی سعادت بخشیں۔یا اپنے کلام سے ہمیں مشرف فرمائیں۔اور اپنی دعا سے ہمیں برکت بخشیں! اور آپ کی عزت خدا دا د اور تکریم کریم صرف قادیان کی حدود تک ہی محدود نہ تھی بلکہ قادیان کے علاوہ بھی جس مقام پر آپ تشریف لے جائیں۔آپ کے لئے قربان ہونے اور آپ کی خدمت میں اپنی سعادت دیکھنے والے آپ کے روحانی بیٹے موجود تھے۔اور خدا تعالیٰ کی نصرت آپ کے ساتھ تھی۔اور دنیا کی آپ کے خاوند اقدس اور آپ کے ذریعہ اور آپ کے فرزندان کرام (اطال الله بقاء هم فینا ) کے ذریعہ ہو رہی تھی۔اور ہوتی رہے گی۔وذالك فضل الله يوتيه من يَّشَاءُ! کہاں وہ ۱۹۰۸ء کا زمانہ جب کہ سوائے قریبی دیہات اور شہروں کی احمدی عورتوں کے بہت ہی کم