سیرت حضرت اماں جان

by Other Authors

Page 136 of 326

سیرت حضرت اماں جان — Page 136

136 ان کے گاؤں میں چونکہ طاعون ہو رہی تھی اور حضرت مسیح موعود نے ان کو منع فرما دیا تھا کہ اب وہاں نہ جائیں۔یہیں ٹھہرے رہیں۔انہوں نے وہ خط حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کر دیا۔کہ حضور نے تو ہمیں جانے سے منع فرمایا ہے۔اور وہ لکھتے ہیں کہ میری بیوی کو واپس بھیج دو۔آپ نے فرمایا کہ ہاں ان کی بیوی کو پہنچا دیں۔انہوں نے عرض کی کہ میاں کریم بخش باورچی جارہے ہیں۔میں ان کی ہمراہ لڑکی کو بھیج دیتا ہوں۔صرف ایک سٹیشن آگے سر ہند اس نے جانا ہے۔یہ وہاں پہنچ جائے گی۔آپ نے فرمایا جس سفر میں رات آجائے نامحرم کے ساتھ وہ سفر جائز نہیں۔میری خوشدامن نے حضرت اُم المومنین سے عرض کی کہ حضور حضرت صاحب سے سفارش فرما دیں کہ حضور ارشاد فرما دیں کہ قدرت اللہ اپنی بیوی کو خود آ کر لے جاوے۔چنانچہ حضرت اُم المومنین نے سفارش کی اور حضور نے منظور فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ وہ اپنی بیوی کو لے جائے۔چنانچہ میں اس خط کے پہنچنے پر قادیان آیا۔اور کئی دن قیام کے بعد اپنی بیوی کو واپس لے گیا۔کا