سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 61 of 315

سیرت طیبہ — Page 61

۶۱ اور دوسری آمین میں فرماتے ہیں :۔مرے مولیٰ مری یہ اک دعا ہے مری اولاد جو تیری عطا ہے تری درگاہ میں عجز وبکا ہے ہراک کو دیکھ لوں وہ پارسا ہے تری قدرت کے آگے روک کیا ہے عجب محسن ہے تو بحر الا یادی وہ سب دے ان کو جو مجھ کو دیا ہے فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي نجات ان کو عطا کر گندگی سے برات ان کو عطا کر بندگی سے رہیں خوشحال اور فرخندگی سے بچانا اے خدا! بد زندگی سے وہ ہوں میری طرح دیں کے منادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْأَعَادِي یقینا ہماری کمزوریوں کے باوجود ہماری زندگیوں کی ہر برکت انہی پاک دعاؤں کا ثمرہ ہے۔