سیرت طیبہ — Page iii
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ما انا قلت میں تقریر کرنے کا عادی نہیں لیکن ۱۹۵۹ ء کے جلسہ سالانہ کے موقعہ پر مجھے ناظر صاحب اصلاح وارشاد کے شدید اصرار پر ذکر حبیب“ کے موضوع پر تقریر کرنی پڑی۔حقیقتہ یہ بھی ایک تحریر تھی جو میں نے مقالہ کی صورت میں لکھی اور پھر اسے جلسہ کے اجتماع میں پڑھ کر سنایا۔مگر اللہ تعالیٰ نے اس میں برکت ڈالی اور حاضرین نے اسے بہت پسند کیا اور میرے لئے حصول ثواب کا ایک اچھا موقع میسر آ گیا۔اس مقالہ میں جواب سیرت طیبہ کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ کے بلند اخلاق و کردار کے تین نمایاں پہلوؤں پر حضور کے اقوال اور حضور کی زندگی کے واقعات سے روشنی ڈالی گئی ہے۔یہ تین پہلو محبت الہی ، عشق رسول اور شفقت علی خلق اللہ سے تعلق رکھتے ہیں۔اور یہی وہ تین بنیادی خلق ہیں جو ایک مسلمان کے دین و مذہب کی جان ہیں۔آخر میں ایک مختصر سا ضمیمہ حضرت مسیح موعود کے اہل بیت یعنی حضرت اماں جان