سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 222 of 315

سیرت طیبہ — Page 222

آپ اس کے لئے دعا کریں۔۲۲۲ اس خط کے جواب میں مجھے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف سے لکھا کہ حضور فرماتے ہیں کہ " آپ کے لئے دعا کی گئی۔خدا تعالیٰ آپ کو خوبصورت اور صاحب اقبال لڑکا عطا کرے گا اور اسی بیوی سے عطا کرے گا جس سے آپ کو خواہش ہے۔مگر شرط یہ ہے کہ آپ زکریا والی توبہ کریں۔“ منشی عطا محمد صاحب بیان کرتے تھے کہ میں چونکہ دین سے بالکل بے بہرہ تھا میں نے ایک واقف کا راحمدی سے پوچھا کہ زکریا والی تو بہ سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے مجھے بتایا کہ زکریا والی تو بہ سے یہ مراد ہے کہ ”بے دینی چھوڑ دو حلال کھاؤ نماز روزہ کے پابند ہو جاؤ اور مسجد میں زیادہ آیا جایا کرو۔چنانچہ میں نے سچی نیت سے تو بہ کر کے اس نصیحت پر عمل کرنا شروع کیا اور میری حالت دیکھ کر لوگ تعجب کرتے تھے کہ اس شیطان پر کیا جادو چلا ہے کہ اس نے ساری بدیوں سے یک لخت تو بہ کر لی ہے۔اس پر چار پانچ ماہ کا عرصہ گزرا ہوگا کہ میں ایک دن گھر گیا تو اپنی بڑی بیوی کو روتے ہوئے پایا۔میں نے سبب پوچھا تو اس نے بتایا کہ پہلے تو صرف یہی مصیبت تھی کہ اولاد نہیں ہوتی تھی اور آپ نے میرے اوپر دو بیویاں کیں۔اب دوسری مصیبت یہ شروع ہوگئی ہے کہ میرے ایام ماہواری بھی بند ہو گئے ہیں اور اولاد کی امید بالکل ہی باقی نہیں رہی۔میں نے کہا تم کسی دائی کو بلا کر دکھاؤ تا کہ وہ کوئی دوائی دے اور