سیرت طیبہ — Page 9
رچه غیر خدا بخاطر تست آں بت تست اے بایماں ست پر حذر باش زیں بتان نہاں دامن دل ز دست شاں برہاں ( براہین احمدیہ حصہ دوم روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۱۲۸،۱۲۷) یعنی جو چیز بھی خدا کے سوا تیرے دل میں ہے وہ (اے سست ایمان والے شخص ) تیرے دل کا ایک بت ہے۔تجھے چاہیے کہ ان مخفی بتوں کی طرف ہوشیار رہ اور اپنے دل کے دامن کو ان بتوں کی دست برد سے بچا کر رکھ۔(♡) یہ ایک عجیب نظارہ ہے کہ ادھر حضرت مسیح موعود نے خدا کی خاطر دنیا سے منہ موڑا اور ادھر خدا نے آپ کو دین و دنیا کی نعمتیں عطا کرنی شروع کر دیں۔بلکہ حق یہ ہے کہ اس نے دونوں جہان آپ کی جھولی میں ڈال دیئے مگر آپ کی نظر میں خدا کی محبت اور اس کے قرب کے مقابل پر ہر دوسری نعمت پیچ تھی۔چنانچہ ایک جگہ خدا کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں کہ :۔اے سرو جان و دل و ہر ذرہ ام قربان تو بر دلم بکشاز رحمت ہر در عرفان تو فلسفی کز عقل مے جو ید ترادیوانہ ہست دور تر هست از خرد با آں رہ پنہاں تو