سیرت طیبہ

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 119 of 315

سیرت طیبہ — Page 119

119 میں لالہ شرم پت صاحب کی گھبراہٹ کی یہ حالت تھی کہ اسلام کا دشمن ہونے کے باوجود جب بھی حضور ان کے پاس جاتے تھے وہ حضور سے عرض کیا کرتے تھے کہ حضرت جی ! میرے لئے دعا کریں۔اور حضرت مسیح موعود ہمیشہ ان کو تسلی دیتے تھے اور دعا بھی فرماتے تھے۔حضرت مسیح موعود کی یہ عیادت اس وقت تک جاری رہی کہ لالہ صاحب بالکل صحتیاب ہو گئے۔(شمائل حضرت مسیح موعود مصنفہ عرفانی صاحب) دوست غور کریں کہ اس سے بڑھ کر ایک دشمن قوم کے فرد کے ساتھ رواداری اور ہمدردی اور دلداری کا سلوک اور کیا ہوسکتا ہے؟ (۱۷) قادیان کے آریوں کا ایک اور واقعہ بھی بڑا دلچسپ اور ایمان افروز ہے جب حضرت مسیح موعود کی پیشگوئی کے مطابق پنڈت لیکھرام کی موت واقع ہوئی تو آریہ قوم کی مخالفت اور بھی تیز ہوگئی اور قادیان کے آریوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف ایک اخبار نکالنا شروع کیا جس کا نام شبھ چنتک تھا۔یہ اخبار جو تین کٹر آریہ سو مراج اور اچھر چند اور بھگت رام باہم مل کر نکالتے تھے۔حضرت مسیح موعود اور جماعت احمدیہ کے خلاف گندے اعتراضوں اور گالیوں اور افتراؤں سے بھرا ہوا ہوتا تھا اور حضرت مسیح موعود نے اس پر ایک رسالہ قادیان کے آریہ اور ہم“ کے نام سے لکھا اور ان لوگوں کو شرافت اور انصاف کی تلقین کی اور کذب بیانیوں اور افترا پردازیوں سے باز رہنے کی نصیحت فرمائی مگر ان کی ناپاک روش میں فرق نہ آیا۔انہی دنوں کے