سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 87
ساتھ اُس کی دو بیٹیاں بھی تھیں اس وقت ہمارے گھر میں سوائے ایک کھجور کے کچھ نہ تھا میں نے وہی کھجور اُس کو دے دی اُس نے وہ کھجور آدھی آدھی کر کے دونوں لڑکیوں کو کھلا دی اور پھر اُٹھ کر چلی گئی جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر میں داخل ہوئے تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ واقعہ سنایا۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ”جس غریب کے گھر میں بیٹیاں ہوں اور وہ اُن کیساتھ حسن سلوک کر لے خدا تعالیٰ اُسے قیامت کے دن عذاب دوزخ سے بچائے گا۔“ پھر فرما یا اللہ تعالی اس عورت کو اس کے اس فعل کی وجہ سے جنت کا مستحق بنائے گا۔“ (مسلم جلد ۲ کتاب الفصائل بحوالہ دیباچ تفسیر القرآن صفحه ۲۵۲،۲۵۱) قرآن حکیم میں بیٹی کو بھی وراثت میں حصہ دار قرار دے کر اس کی عزت وتوقیر میں اضافہ کیا گیا ہے۔وَأَخِرُ دَعْوَنَا آنِ الْحَمْدُ للهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ عربی قصیدہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چند منتخب اشعار يَا عَيْنَ فَيْضِ وَالْعِرْفَانِ اے اللہ تعالیٰ کے فیض اور عرفان کے چشمے يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلْقُ كَالظَّمْأَنِ لوگ سخت پیاسوں کی طرح تیری طرف دوڑتے ہیں يَا بَحْرَ فَضْلِ الْمُنْعِم الْمَثَانِ اے انعام دینے اور احسان فرمانے والے خدا کے فضل کے سمندر بِالْكِيْزَانِ تَهْوِى الیگ الزُّمَرُ لوگ فوج در فوج کو زے لئے تیری طرف تیزی سے آ رہے ہیں يَا شَمْسَ مُلْكِ الْحُسْنِ وَالْإِحْسَانِ اے ملک حسن و احسان کے آفتاب 87