سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 10 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 10

نجاتیں دیں۔شیطان سے بھی نجات دی اور طاغوت سے بھی “۔(ملفوظات جدید ایڈیشن، جلد اوّل صفحہ ۲۶) کسی نبی کی زندگی کے حالات اور سوانح اس طرح دنیا کے سامنے نہیں آئے اور نہ ہی تاریخ کی کتابیں یا مذہبی کتب میں کسی نبی کا ایسا تذکرہ موجود ہے جیسا ہمارے پیارے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی کا نقشہ ہماری آنکھوں کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ اور پاکیزہ کردار کے بارہ میں سینکڑوں ہزاروں کتابیں لکھی گئی ہیں۔لیکن یہ موضوع اب بھی تشنہ تکمیل ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے روحانی فرزند جلیل حضرت امام مہدی علیہ السلام فرماتے ہیں: حضرت مسیح علیہ السلام کی زندگی کو دیکھ کر کہنا پڑتا ہے کہ ان کے اخلاق بالکل مخفی ہی رہے۔شریر یہود جن کو گورنمنٹ کے ہاں کرسیاں ملتی تھیں اور رومی گورنمنٹ ان کے گروہ کی وجہ سے عزت کرتی تھی۔میسیج کو تنگ کرتے رہے مگر کوئی اقتدار کا وقت حضرت مسیح کی زندگی میں ایسا نہ آیا جس سے معلوم ہو جاتا کہ وہ کہاں تک باوجود مقدرت انتقام کے عفو سے کام لیتے ہیں مگر برخلاف اس کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق ایسے ہیں کہ وہ مشاہدہ اور تجربہ کی محک پر کامل المعیار ثابت ہوئے۔وہ صرف باتیں ہی نہیں بلکہ اُن کی صداقت کا ثبوت ہمارے ہاتھ میں ایسا ہی ہے جیسے ہندسہ اور حساب کے اصول صحیح اور یقینی ہیں اور ہم دو اور دو چار کی طرح ان کو ثابت کر سکتے ہیں لیکن کسی اور نبی کا متبع ایسا نہیں کر سکتا۔اسی لئے آپ کی مثال ایک ایسے درخت سے دی جس کی جڑھ، چھال، پھل، پھول پتے غرض ہر ایک چیز مفید اور غایت درجہ مفید، راحت رساں اور سرور بخش ہے۔(انفاخ قدسیه صفحه ۱۲۷-۱۲۸ مطبوعه نظارت اشاعت ربوہ تقریر جلسه سالانه ۱۳۰ دسمبر ۱۸۹۷ء) آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قوت قدسیہ اور حاشر روحانی ہونے کے بارہ میں حضرت مسیح موعود اپنے پیارے قصیدہ میں فرماتے ہیں: 10