سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ

by Other Authors

Page 4 of 99

سیرت طیبہ محبوب کبریا ﷺ — Page 4

بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کو فرض قرار دے دیا اور ارشاد ہوا: قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران: ۳۲) تو کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو پھر میری اتباع کرو۔اس صورت میں وہ بھی تم سے محبت کرے گا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جامعیت اقوال و افعال کے لحاظ سے محمد ہی نام اور محمد ہی کام علیک الصلوة علیک السلام خدائے ذوالجلال نے عرش بریں پر اپنے محبوب کا نام محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رکھا۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فضیلت اور شان کا بیان خود اپنے پاک کلام میں کیا اور ازل سے ابد تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام ، رحمتیں اور برکتیں نازل کرنے کا بڑے پیار سے تذکرہ کیا۔اور ساری دنیا کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود وسلام بھیجنے کے لئے پابند کر دیا۔اس سے بڑھ کر اعزاز اور شان نہ دنیا کے کسی انسان کسی نبی یا رسول کو حاصل ہوا اور نہ ہوسکتا ہے۔يَا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا في هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثِ ثَانٍ ( القصيده) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عاشق صادق حضرت امام مہدی علیہ الصلوۃ والسلام آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صفات کا تذکرہ اس رنگ میں فرماتے ہیں: جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد رکھا ہے جس کا ترجمہ یہ ہے کہ نہایت تعریف کیا گیا۔سو یہ غایت درجہ کی تعریف حقیقی طور پر خدا تعالیٰ کی شان کے لائق ہے مگر ظلی طور پر 4