فرائض سیکریٹریان — Page 65
65 سے زائد عرصہ کا بقایا نہ ہو۔اور یہی شرط ( رفقاء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی عائد ہوگی۔(۳۴۱) (37) اگر کسی بتا یا ار نے اپنی بقا کی رقم کی ادائیگی سے متعلق ادارہ متعلقہ سے مہلت حاصل کر لی ہو تو وہ اس شرط سے اس وقت تک مستثنی ہو گا جب تک کہ اس نے مہلت لے رکھی ہو۔(۳۴۲) (38) اگر مقامی جماعت کے کسی ممبر کے ذمہ حسب تشریح قاعدہ نمبر ۳۴۱ بقایا ہو اور اس نے اس بقایا کی ادائیگی کیلئے مہلت بھی نہ لے رکھی ہو تو وہ نہ کسی عہدہ کیلئے منتخب ہوسکتا ہے اور نہ ہی مجلس انتخاب کا ممبر ہوسکتا ہے۔(۳۴۳) (39) لازمی چندہ جات کے ایسے بقایا دار جنہوں نے بقایا کی معافی حاصل کی ہے پانچ سال تک با قاعدگی کے ساتھ لازمی چندے ادا کئے ہوں عہد یدار منتخب یا مقرر ہوسکیں گے۔(۳۴۴) (40) اجازت لے کر شرح سے کم چندہ ادا کرنے والے افراد ووٹ دینے کے حق دار ہوں گے لیکن عہدوں پر ان کی تقرری یا انتخاب مرکز کی اجازت سے ہوگا۔(۳۴۵) (41) نئے عہدیدران کی منظوری ہونے پر سابقہ عہد یداران کو فی الفور کام کا چارج پوری تفصیل اور مکمل ریکارڈ کے ساتھ نئے عہد یداران کے سپردکر دینا ضروری ہوگا اور نئے عہد یداران چارج لینے کے بعد دو ہفتہ کے اندراندر سابقہ عہد یداران سے گذشتہ سال کی پورٹیں لے کر متعلقہ مرکزی دفاتر کو بھجوا دیں ورنہ سید مہداری بعد میں ان پر عائد ہوگی۔(۳۵۵) (42) اگر کسی مقامی انجمن یا حلقہ امارت کے ساتھ اور دیہات یا جماعتیں بھی شامل ہوں تو یہ بات فہرست انتخاب اور پورٹ امارت میں واضح طور پر بیان کرنی چاہئے کہ اس انجمن یا حلقہ امارت کے ساتھ فلاں فلاں جماعتیں بھی شامل ہیں اور کہ اس انجمن یا حلقہ امارت کا مرکزی مقام کون سا ہے یعنی کس نام پر بیانجمن یا حلقہ امارت ہوگا۔(۳۵۶) (43) امراء حلقہ کے انتخاب کی آخری منظوری خلیفہ اسیح سے حاصل کی جانی ضروری