فرائض سیکریٹریان — Page 60
60 ہونا چاہئے اور دوستوں کو رائے دیتے ہوئے اہلیت کے سوال کو ہر صورت میں مقدم رکھنا چاہئے۔محض نام کے طور پر عدیم الفرصت یاست یا غیر مخلص یا نا اہل یا کسی رنگ میں برانمونہ رکھنے والے اشخاص کو منتخب نہیں کرنا چاہیئے۔(۳۱۷) (14) بوقت انتخاب اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ایک سے زیادہ عہدے ایک ہی شخص کے سپر د بجز خاص مجبوری کے نہ کئے جائیں تا کہ کثرت کار کی وجہ سے سلسلہ کے کاموں میں کوئی حرج اور نقص واقع نہ ہو اور زیادہ سے زیادہ دوست کام کی تربیت حاصل کر سکیں۔(۳۱۸) (15) کسی مقامی انجمن میں اگر ضرورت محسوس ہو تو جنرل سیکرٹری کا انتخاب بھی کیا جا سکے گا جن کے ذمہ امیر کی طرف سے مفوضہ فرائض کی بجا آوری ہوگی۔(۳۲۰) (16) محصلین کیلئے مقامی مجلس عاملہ کی منظوری کافی ہے البتہ ان کے متعلق نظارت بیت المال (آمد) میں اطلاعی رپورٹ آنی چاہئے تا کہ اگر کوئی نامناسب تقر رہو تو اس کی اصلاح ہو سکے۔(۳۲۱) (17) اگر کسی جگہ نائب امیر یانا ئب صدر کے علاوہ مندرجہ بالا عہد یداران کے نائبین کی ضرورت ہو تو ان کی منظوری مقامی انجمن خود دے سکتی ہے انکی فہرستیں مرکز میں نہ بھیجی جائیں نہ ہی مرکز سے ان کا اعلان کیا جائے گا۔(۳۲۲) نوٹ :۔ایسے نائین حتی الوسع نوجوانوں میں سے لئے جائیں جو مجلس عاملہ کے اجلاس میں بھی شامل ہو سکیں گے لیکن انہیں ووٹ کا حق نہیں ہوگا۔(18) ہر مقامی انجمن جس کے چندہ دہندگان کی تعداد چالیس یا چالیس سے زیادہ ہوں مقامی افراد کے تنازعات کیلئے ایک قاضی مقرر کیا جانا ضروری ہوگا۔امیر یا صدر یا کوئی اور عہد یدار قاضی کے فرائض سرانجام دینے کا مجاز نہیں ہوگا۔(۳۲۳)