فرائض سیکریٹریان — Page 59
59 ب: - قورم کل رائے دہندگان کا نصف ہو گا لیکن اگر پہلے اجلاس میں با قاعدہ نوٹس کے با وجود قورم پورا نہ ہو تو دوسرے اجلاس کا قورم ایک تہائی ہو گا۔(۳۱۱) (8) الف :۔مقامی امیر و عہدیداران کا انتخاب مجلس انتخاب کے ذریعہ کثرت رائے سے ہوگا۔ب: - قورم کل رائے دہندگان کا نصف ہوگا۔(۳۱۲) (9) قورم کا تعین شامل بجٹ کل افراد کی تعداد میں سے مستورات اور طالب علموں کی تعداد منہا کرنے کے بعد باقی ماندہ چندہ دہندگان بشمول بقایا داران کی کل تعداد سے ہوگا۔(۳۱۳) (10) امراء کے انتخاب کے وقت ہر اس رکن کو جو قواعد کے ماتحت انتخاب میں حصہ لے سکتا ہو۔اس امر کیلئے با قاعدہ تحریری نوٹس ۵ دن قبل جانا چاہئے کہ فلاں تاریخ کو امیر کا انتخاب ہوگا اور اس کیلئے فلاں وقت اور فلاں جگہ مقرر کی گئی ہے اور اس نوٹس پر ہر رکن کے اطلاعی دستخط کروائے جائیں۔انتخاب کے اجلاس میں کسی رکن کی بلا عذر معقول اور بلا اطلاع قبل از وقت غیر حاضری قابل مواخذہ کو تا ہی ہوگی۔اس لئے اگر کوئی رکن بغیر معقول عذر کے اس تحریری نوٹس کے ملنے کے بعد غیر حاضر رہے گا تو اس کی رپورٹ نظارت علیاء میں بھجوائی جائے۔(۳۱۴) (11) مقامی انجمن کے اجلاس کیلئے ضروری ہوگا کہ امیر یا صدر یا سیکرٹری ( جیسی بھی قواعد میں تصریح ہو) کی طرف سے مقامی جماعت کے بالغ افراد کو مناسب طور پر اجلاس کے وقت اور جگہ کے متعلق اطلاع دی جائے۔(۳۱۵) (12) ہر مقامی انجمن کا قورم اسکے ممبران کی تعداد کا۳ را حصہ ہوگا۔اس شرط کے ساتھ کہ کسی صورت میں یہ قو رم ایک سو سے زیادہ اور تین سے کم کا نہیں ہوگا۔(۳۱۶) (13) ہر عہدہ کی اہمیت اور فرائض کے مناسب حال اس کیلئے عہدہ دار کا انتخاب