فرائض سیکریٹریان — Page 41
41 (☆☆☆☆☆) فرائض سیکر یٹریان کے سپرد کئے جائیں امین (1) سیکریٹر یان مال سے رقم وصول کرنا۔(2) اس بات کی تسلی کر لینا کہ محصل یا سیکریٹری مال کی مدوار تفصیل اور میزا نیں درست ہیں۔(3) مقامی جماعت کے مقررہ نظام کے مطابق رقم کو محفوظ کرنا۔(4) محاسب کو حلقہ جات کی طرف سے ملنے والی رقوم کی تفصیلات مہیا کرنا۔(5) اس بات کی نگرانی کرنا کہ مرکزی رقوم سے مقامی اخراجات نہ ہورہے ہوں۔(⭑⭑⭑⭑⭑) آڈیٹر (1) آڈیٹر کا تقر رحسب قواعد بذریعہ انتخاب ہوگا۔(2) آڈیٹر انتظامی امور میں مقامی جماعت کے ماتحت ہوگا لیکن اپنے کام آؤٹ کیلئے نظارت مال آمدکور پورٹ بھجوائے گا۔(3) حسب قواعد بل اخراجات مقامی پاس کرنا اور اس بات کا خیال رکھنا کہ جو اشیاء جائیداد سے تعلق رکھتی ہوں انکار جسٹر جائیداد میں اندراج ہو چکا ہو۔(4) ہر مقامی جماعت کی سہ ماہی اور سالانہ آڈٹ رپورٹ تیار کر کے مرکز بھجوانا۔(5) اگر کوئی خاص امر ہو جس کی اطلاع مرکز دینی ضروری ہو تو اس کی فوری اطلاع کرنا۔لیکن انتظامی معاملات میں مقامی جماعت میں مداخلت کی اجازت نہ ہوگی۔☆) (⭑⭑⭑⭑⭑)