فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 21 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 21

فرائض سیکر یٹریان خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۲۰۰۴ء) €29% 21 24 جب کوئی جماعتی پروگرام ہو اور انہی دنوں میں خدام کا اپنا کوئی پروگرام ہو تو خدام کو اپنا پروگرام بدل دینا چاہئے اور دوسرے دنوں میں رکھ لینا چاہئے۔(الفضل انٹرنیشنل ۳۰ جون ۲۰۰۲ء) +30 بعض عہد یداران کی شکایت کر دیتے ہیں کہ فلاں امیر ایسا ہے۔رویہ ٹھیک نہیں ہے یا فلاں عہدیدار ایسا ہے کوئی کام نہیں کر رہا اور کوئی معین بات بھی نہیں لکھ رہے ہوتے۔اور پھر خط کے نیچے اپنا نام بھی نہیں لکھتے۔تو یہ منافقت ہے۔31 ( خطبه جمعه ۶ فروری ۲۰۰۴ء) اللہ تعالی نے منتخب عہدیداران کی ذمہ داری بھی لگائی ہے کہ تمہیں جب منتخب کر لیا جائے تو پھر اس کو قومی امانت سمجھو۔اس امانت کا حق ادا کرو۔اپنی پوری استعدادوں کے ساتھ اس ذمہ داری کو نبھاؤ۔اپنے وقت میں سے بھی اس ذمہ داری کیلئے وقت دو۔جماعتی ترقی کیلئے نئے نئے راستے تلاش کرو۔اور تمہارے فیصلے انصاف اور عدل کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ہونے چاہئیں۔کبھی تمہاری ذاتی اناء رشتہ داریوں یا دوستیوں کا پاس انصاف سے دور لے جانے والا نہ ہو۔$32 (۳۱ دسمبر ۲۰۰۴ء) امراء اور مرکزی عہدیداران کو بھی میں کہتا ہوں کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ جماعت کے تعاون اور اطاعت کے معیار بڑھیں تو خود خلیفہ وقت کے فیصلوں کی تعمیل اس طرح کریں جس طرح دل کی دھڑکن کے ساتھ نبض چلتی ہے۔یہ معیار حاصل کریں گے تو پھر دیکھیں کہ ایک عام احمدی کس طرح اطاعت کرتا ہے۔(خطبه جمعه ۹ جون ۲۰۰۶ ء )