فرائض سیکریٹریان

by Other Authors

Page 20 of 67

فرائض سیکریٹریان — Page 20

فرائض سیکر یٹریان 20 چاہے اس شخص کے گزشتہ رویہ کے بارہ میں علم ہو کہ کوئی بعید نہیں کہ اس نے ایسی حرکت کی ہواس لئے اس کو سزادے دو یا سزا کی سفارش کر دو نہیں۔بلکہ جو معاملہ عاملہ کے سامنے پیش کیا ہے اس کی مکمل تحقیق کریں۔اگر شک کا فائدہ ہل سکتا ہے تو اس کو ملنا چاہئے جس پر الزام لگ رہا ہے۔26 ( خطبه جمعه ۵ دسمبر ۲۰۰۳ء) جب کسی بھی قسم کی تحقیق کیلئے کمیشن بناتے ہیں تو تلاش کر کے تقوی شعار لوگوں کے سپرد یہ کام کیا کریں یا اگر میرے پاس کسی کمیشن کے بنانے کی تجویز دی جاتی ہے تو ایسے لوگوں کے نام آیا کریں جو تقویٰ پر چلنے والے ہوں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے والے ہوں اور اطاعت کے اعلیٰ معیار کے حامل ہوں۔کسی بھی فریق سے ان کا کسی بھی قسم کا تعلق نہ ہو۔خطبه جمعه ۹ جون ۲۰۰۶ ء ) 27 عہدیداروں میں جیسا کہ میں پہلے بھی کہ چکا ہوں کہ اگر اپنے خلاف ہی شکایت ہو تو سننے کا حوصلہ ہونا چاہئے۔ہمیشہ سچی بات کہنے سنے کرنے کی عادت ڈالیں۔چاہے جتنا بھی کوئی عزیز یا قریبی دوست ہواگر اس کی صحیح شکایت پہنچتی ہے تو اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔اگر یہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر سکتے تو بہتر ہے کہ معذرت کر دیں کہ فلاں وجہ سے میں اس کام سے معذرت چاہتا ہوں۔28 ( خطبه جمعه ۳۱ دسمبر ۲۰۰۴ء) امیر۔۔کا کام ہے کہ چاہے اس کے خلاف ہی شکایت ہو وہ اسے آگے پہنچائے اور اگر کسی وضاحت کی ضرورت ہو وضاحت کر دے تا کہ مزید خط و کتابت میں وقت ضائع نہ ہو۔