مسلمانوں کے سائنسی کارنامے

by Other Authors

Page 40 of 128

مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 40

67 -- Y 66 "The Arabs did much original work in this field۔They seemed to have a great gift of lucidity and were remarkably clear organizers and classifiers, qualities essential to Mathamatics۔[12] عدیم النظیر عراقی سائنس داں موسیٰ الخوارزمی (وفات 850ء) پہلا نا مور مسلمان ریاضی داں تھا، جسے علم الجبرا کا موجد تسلیم کیا جاتا ہے۔اس نے دو کتابیں مرتب کیں یعنی علم الحساب اور الجبر والمقابلہ۔یہ کتابیں الجبرا میں بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔اس نے علم الاعداد سے بھی دنیا کو 830ء کے لگ بھگ متعارف کرایا۔چنانچہ انگریزی زبان میں انگریزی ہند سے عربک نیومرلس (Arabic numerals) کہلاتے ہیں۔یورپ میں اس وقت رومن ہند سے رائج تھے جن کا لکھنا بہت ہی مشکل تھا مثلاً عربی ہندسوں میں 38 لکھنا رومن طریقہ (XXXV11) کی بہ نسبت بہت آسان ہے۔عربی ہند سے فی الحقیقت آجکل کے کمپیوٹر دور کی بنیادی اینٹ ہیں۔مسلمانوں کا یورپ پر سب سے بڑا احسان یہی ہندی ہند سے ہیں اور اس کے ساتھ اعشاریہ کا نظام بھی جو انہوں نے اہل ہند سے سیکھا تھا۔درج ذیل اصطلاحات بھی عربی سے انگریزی میں آئی ہیں۔,algebra, algorithm, zenith, atlas, azimuth, cipher الگورزم کا لفظ الخوارزمی کے نام کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔zero or nadir بغداد کے روشن خیال خلیفہ مامون رشید نے جب بیت الحکمۃ ( سائنس اکیڈمی ) قائم کی تو خوارزمی نے ایک گہرا تحقیقی مقالہ شب و روز کی دیدہ ریزی کے بعد مرتب کیا اور پھر اسے بغداد کی سائنس اکیڈمی کو بھیج دیا۔اس مقالے کی پڑتال کے بعد اسے بیت الحکمہ کا نمبر بنادیا گیا۔یہ طریقہ آج کے زمانہ میں بھی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے رائج ہے۔الخوارزمی کی ریاضی میں نصف درجن سے زیادہ شاہکار کتابیں چودہویں صدی میں جب یورپ پہنچیں تو دانشوران یورپ کی آنکھیں کھل گئیں اور انہوں نے ان سے بہت استفادہ کیا۔لاطینی میں الخوارزمی کی عہد آفریں کتاب المختصر فی حساب الجبر والمقابلہ کا پہلا ترجمہ انگلینڈ کے فاضل رابرٹ آف کیٹن (Robert of Kelton) نے 1145ء میں کیا جو یوں شروع ہوتا ہے dixit Algorithmi ( یعنی الخوارزمی کہتا ہے )۔الخوارزمی کا لفظ رفتہ رفتہ الگور قسم (Algorithm) بن گیا۔اس کا دوسرا ترجمہ اطالوی مترجم جیرارڈ آف کر میمونا نے لاطینی میں ڈی جبرا ایٹ موکا بولا (De Jabra et Almucabola) کے نام سے کیا۔علم الجبرا کا نام POOHTAROCCOR اسی کتاب کے نام سے ماخوذ ہے۔یوں یورپ میں الجبرا کے علم کا آغاز ہوا۔الخوارزمی نے غیر معلوم چیز کے لیے شئے کا لفظ استعمال کیا تھا۔جب اس کتاب کا ترجمہ اچینی زبان میں ہوا تو شئے کا ترجمہ xay کیا گیا کیونکہ x کوش کہہ کر بو لتے ہیں ، مرور زمانہ کے ساتھ xay کے لفظ کا مخفف صرف X رہ گیا ، چنانچہ اب 1200 JET Мухаммед Даль-Хорезми معلوم چیز یا کمیت کے لیے ایکس استعمال کیا جاتا ہے [13]۔یہ کتاب ایک ہزار سال تک یورپ کی درسگاہوں میں الخوارزمی کی 1200 ویں سالگرہ کے موقعے پر 6 ستمبر بطو رنصابی کتاب پڑھائی جاتی رہی۔1983ء کو جاری شدہ سوویت یونین کا ڈاک ٹکٹ الخوارزمی کی علم ہئیت پر کتاب کا ترجمہ فاضل برطانوی مصنف ایڈے لارڈ آف ہا تھ (Adelard of Bath) نے کیا۔جارج سارٹن (Sarton) نے الخوارزمی کو روئے زمین کا عظیم ترین سائنس داں کہا ہے۔بنو موسی یعنی محمد (ریاضی داں ) احمد ( علم الحیل کا ماہر ) اور الحسن ( علم ہندسہ کا ماہر )