مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 39
65 5 64 2۔He knew arsenious oxide, cupric oxide, silicic acid 3۔He knew toxicological effects of copper and lead compounds, 4۔He was aware of the composition of plaster of paris and its surgical use۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کافور کو سب سے پہلے عربوں نے ہی بطور علاج استعمال کیا تھا۔علم الادویہ کی درج ذیل اصطلاحات عربی سے ماخوذ ہیں: alchohol, zedoary sherbert, camphor, lemon, syrup, alizarin, borax, amber, bezoar, talc اور tartar مختلف زبانوں میں قرابادین کو منتقل کرنے کا وقیع کام بھی سب سے پہلے عربوں نے کیا تھا۔صاعد بن بشر نے فالج اور لقوہ کا علاج بغیر بعض اغذیہ کے استعمال سے کیا۔مشہور مؤرخ جرجی زیداں نے اپنی مایہ ناز کتاب تاریخ التمدن الاسلامی میں المسلمون فی الطب کے باب میں اس کی مکمل تفصیل دی ہے۔¦ علم ریاضی علم ریاضی کی تاریخ میں نویں صدی سے پندرہویں صدی کے عرصے میں مسلمانوں کے علاوہ کسی دوسری قوم کے افراد کا کام نظر نہیں آتا ہے۔اس عرصے میں مسلم ملکوں میں بہت معروف ریاضی داں پیدا ہوئے ، ان میں سے چند نام ہیں: الخوارزمی (850ء) بنوموسی (800ء) الكندي (873ء ) الما بانی (860ء) ، ثابت ابن قرة (901ء) ابو الحسن الاقلیدسی (980ء) الخازن ( 971ء) ابو کامل (930ء) ابوالوفا (998ء) القوہی (1000ء) ابومحمود الجند کی (1000ء) ابن یونس المصرى (1009ء) ابوسعید سجزی (1020ء) ابو منصور البغدادی (1037ء) ابن الہیشم (1040ء) ابوبکر الکراچی (1029ء) محمد ابن معاذ الجیانی (1079ء) عمر خیام (1131ء) ابن سکی السماوال (1180ء) محی الدین مغربی (1283ء) ابن البناء مراکشی (1321ء) شمس الدین خلیلی (1380ء ) شمس الدین سمرقندی (1310ء) ابولحسن الکالا صادی (1486ء) الکاشی (1429ء ) کمال الدین فارسی (1320ء) قاضی زادہ (1436ء)۔یادر ہے کہ الجبرا، الگورزم (algorithm)، صفر، روٹ (root) ،سائن (sine) اور عربی ہند سے مسلمانوں کی ایجاد ہیں۔آٹھویں صدی میں علم ریاضی اور طب مسلمانوں نے یونانی کتابوں کے ترجموں کے ذریعے حاصل کیا تھا۔ہندوستان کے ایک نامور ریاضی داں کی کتاب کا بھی عربی ترجمہ ہارون رشید کے زمانے میں کیا گیا تھا۔اس میدان میں مسلمانوں کا جو حصہ ہے اس کے بارے میں ایک مصنف نے کہا ہے: