مسلمانوں کے سائنسی کارنامے

by Other Authors

Page 101 of 128

مسلمانوں کے سائنسی کارنامے — Page 101

189 188 مسلمان جغرافیہ دانوں ( الاصطخری ، ابن حوقل المقدسی ، ابن جبیر اور الا دریسی) نے اسلامی انجینیئر نگ اور مشینوں کا ذکر اپنے سفر ناموں میں کیا ہے۔نیز مسلم ممالک اور غیر مسلم ممالک کے درمیان تجارت پر روشنی ڈالنے کے علاوہ شہروں ، قریوں کے حالات، بڑی بڑی شاہراہوں، بلند دروازوں اور مساجد کا ذکر کیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے زراعت کے موضوع پر بھی کافی روشنی ڈالی ہے۔مختلف فصلوں کی کا شتکاری نیز فوڈ پروسیسنگ (food processing) کا ذکر کیا ہے۔مثلاً المقدسی نے اپنے سفر نامے میں نہروں کے نظام پر کافی روشنی ڈالی ہے۔اس نے مصر میں پانی کے دو بندھوں (dams) کا بھی ذکر کیا ہے جن کا مقصد دریائے نیل میں سیلاب آنے پر پانی کو محفوظ کر کے استعمال میں لانا تھا۔یہ بندھ پانی سے بجلی پیدا کرنے اور آبپاشی کا ذریعہ بھی تھے۔دسویں صدی میں فارس کے صوبے میں امیر عضد الدولہ نے 1960ء میں شیراز اور استخار کے درمیان دریائے کور کے اوپر واٹر ڈیم (water dam) تعمیر کروایا جو 30 فٹ اونچا اور 250 فٹ لمبا تھا۔اس میں واٹر وھیل استعمال کیے گئے تھے، ہر وھیل کے نیچےمل بنائی گئی تھی، اس کا نام بندامیر تھا جواب بھی دیکھا جاسکتا ہے۔زراعت کے لیے واٹر سپلائی نیز واٹر پاور کے لئے اسلامی اسپین میں ویلینسیا (Valencia) کے مقام پر جو واٹر ڈیم تھا وہ 25 فٹ اونچا اور 420 فٹ لمبا تھا۔اس کی چوڑائی 160 فٹ تھی۔ہائیڈ راکس (Hydrolics) کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں پانی بچیں فٹ لمبے پلیٹ فارم پر سترہ فٹ کی اونچائی سے گرتا تھا۔یوں اس کی بنیاد کو نقصان نہیں پہنچتا تھا۔ایک ہزار سال گزرنے کے باوجود یہ ابھی تک موجود ہے۔مایہ ناز مسلمان انجینئر الجزاری نے 1206ء میں انجینئر نگ پر اپنی کتاب میں پانی سے چلنے والے ایسے پسٹن پمپ (piston pump) کا ذکر کیا ہے جس میں دوسلنڈر (cylinder) اور ایک سکشن پائپ (suction (pipe) تھا۔ایک اور مشین میں اس نے کر بینک (crank) استعمال کیا جو دنیا میں کر بینک کے استعمال کی پہلی مثال تھی۔i الجزاری کا ڈبل ایکٹنگ پمپ Σ الجزاری کی بنائی ہوئی پہلی واٹر ریز جنگ مشین