حضرت سودہ ؓ بنت زمعہ

by Other Authors

Page 3 of 18

حضرت سودہ ؓ بنت زمعہ — Page 3

اُم المؤمنین حضرت سودہ بنت زمعہ 3 کا سلوک کرنا شروع کر دیا ہے۔چنانچہ یہ سن کر مسلمان اپنے ملک کی محبت میں کھنچے چلے آئے۔ان واپس آنے والے مسلمانوں میں حضرت سودہ اور ان کے شوہر سکران بھی تھے۔گیا۔(6) مکہ واپس آنے کے کچھ عرصہ بعد حضرت سکر ان کا انتقال ہو ابھی حضرت سودہ کے شوہر حضرت سکران زندہ تھے جب حضرت سودہ نے دو بچے خواب دیکھے۔آپ نے خواب میں دیکھا کہ آپ بستر پر لیٹی ہوئی ہیں کہ آسمان پھٹا اور چاند ان پر آ گرا۔آپ نے اس خواب کا ذکر اپنے شوہر حضرت سکران سے کیا انہوں نے خواب کی تعبیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں عنقریب مر جاؤں گا اور تم عرب کے چاند محمد اللہ کے نکاح میں آ جاؤ گی۔ایک اور مرتبہ آپ نے خواب دیکھا کہ حضور کریم میں اللہ تشریف صلى الله لائے اور آپ ﷺ نے اپنے پاؤں مبارک حضرت سودہ کی گردن پر رکھ دیئے۔حضرت سودہ نے یہ خواب بھی اپنے شوہر حضرت سکران سے بیان کیا۔انہوں نے کہا۔بخدا اگر تم نے واقعی یہی خواب دیکھا ہے تو میں مرجاؤں گا اور رسول اللہ ہم تم سے نکاح فرمائیں گے۔چنانچہ خدا کے فضل سے یہ خواب حرف بہ حرف پورا ہوا۔(7)