حضرت سودہ ؓ بنت زمعہ

by Other Authors

Page 1 of 18

حضرت سودہ ؓ بنت زمعہ — Page 1

اُم المؤمنین حضرت سودہ بنت زمعہ 1 پیارے بچو! أم المؤمنین حضرت سودہ بنت زمعہ آج ہم آپ کو پیارے آقا آنحضرت ﷺ کی دوسری زوجہ مطہرہ کے بارہ میں بتائیں گے۔انبیاء کرام کے اہل خانہ اور ازواج نہایت پیارا اور پاکیزہ مقام رکھتے ہیں۔انبیاء کرام ان کی اس طرح تربیت کرتے ہیں کہ وہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچانے میں مدد گا ر بنتی ہیں۔حضرت سودہ وہ پہلی خاتون ہیں جو حضرت خدیجہ کے انتقال کے بعد حضور علیہ کے نکاح میں آئیں اور جنہیں دوسری بیوی ہونے کا شرف حاصل ہوا۔آپ کی والدہ کا نام شموس تھا۔(1) قبیلہ بنی لوئی میں سب سے پہلے ایمان لانے کا شرف حضرت سودہ کو حاصل ہوا۔آپ کی کوششوں سے آپ کے پہلے شوہر حضرت سکران اور میکے اور سسرال کے دوسرے افراد بھی ایمان لے آئے۔اس بناء پر آپ کو پہلے ایمان لانے والوں میں ہونے کا شرف حاصل ہے۔(2)