چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 277 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 277

277 مسیح موعود پر ایمان لانے کی ضرورت؟ ہوتی ہیں۔کیا کسی فرقہ میں حضرت بانی جماعت احمدیہ کی طرح مامور من اللہ مسیح و مہدی کا دعویدار واجب الا طاعت امام یا اس کا خلیفہ موجود ہے؟ تا کہ رسول اللہ اللہ کی نصیحت کے مطابق ایک متلاشی حق ایسے کلمہ گو مسلمانوں کی جماعت اور ان کے امام سے وابستہ ہو جائے۔کیا آج دنیا کے نقشہ پر جماعت احمدیہ کے علاوہ کوئی ایسی جماعت ہے جس میں نظام خلافت کے تابع صحابہ جیسی اطاعت ، وحدت کے ساتھ اعلیٰ اخلاق و کردار کے نمونے موجود ہوں ؟ نہیں کوئی بھی تو نہیں۔بلکہ ان ڈیڑھ اینٹ کی مساجد بنانے والے نام نہاد علماء کے درمیان صرف ایک امام جماعت احمد یہ ہیں جن کی آواز پر ان کی بیعت کرنے والے اپنا تن من دھن سب قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ، وہ ان کے ایک اشارہ پر اٹھتے اور بیٹھتے ہیں۔ان باہم دست و گریبان اور فتاویٰ تکفیر کا بازار گرم کرنے والے فرقوں کے منتشر ہجوم کے مابین باہم محبت والفت میں مربوط اس جماعت کا یہ عالم ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں ایک احمدی کو کانٹا بھی چھے تو سب عالم کے احمدی بے چین اور بے قرار ہو کر اپنے مولیٰ کے حضور دست بدعا ہوتے ہیں اور یہی اس جماعت کی کامیابی کا راز ہے۔کیا مظلوم احمدیوں کی طرح ایماندار، صداقت شعار، دعا گو،صابر و شاکر ، عبادت گزار، تقویٰ شعار، دیانت دار با اخلاق صاحب کردار لوگ اس کثرت سے کسی اور فرقہ میں موجود ہیں جیسے صحابہ کی جماعت میں تھے یا آج احمدی جماعت ہی اس کی علمبردار ہے، جس کے غیر بھی اعلانیہ معترف ہیں۔کیا آج احمدیوں کی طرح کوئی اپنے مالوں اور جانوں کی قربانی راہ خدا میں کر رہا ہے جیسے صحابہ کرتے تھے؟ احمدیوں کی ان قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے 212 ممالک میں اشاعت دین ہو رہی ہے، خدا کے گھر تعمیر ہورہے ہیں، قرآن کریم کے تراجم ساری دنیا میں شائع ہورہے ہیں اور ایم ٹی اے کے ذریعے ساری دنیا میں اسلام کا پیغام پہنچ رہا ہے۔پھر یہ بھی تو دیکھو کہ کیا آج کلمہ گو احمدیوں کے سوا کسی اور فرقہ کو کلمہ طیبہ، اذان، نمازوں ، قرآن پڑھنے، حج کرنے یا تبلیغ سے روکا جاتا اور انہیں مبتلائے آلام کیا جاتا ہے جیسے صحابہ رسول کو کیا جاتا تھا؟ نہیں ہرگز نہیں تو پھر ناجی کون ہے؟