چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 267
267 مسیح موعود پر ایمان لانے کی ضرورت؟ مسیح موعود پر ایمان لانے کی ضرورت؟ ؟؟ رہا یہ سوال کہ ایک عالم باعمل بچے مسلمان کو مسیح موعوڈ پر ایمان لانے کی کیا ضرورت ہے۔تو اس کا جواب قرآن شریف کی آیت استخلاف میں یہ ہے کہ : وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَالِكَ فَأُولئِكَ هُمُ الْفَاسِقُون ( النور : 56) کہ جولوگ بھی امت میں آنے والے موعود روحانی خلفاء کی دینی کامیابیاں دیکھنے کے بعد ان کا انکار کریں گے وہ لوگ فاسق ہوں گے۔رسول اللہ علیہ نے بھی فرمایا:- جس نے امام زمانہ کو نہیں پہچان وہ جاہلیت کی موت مرا ““ اسی طرح فرمایا :- ( مسند احمد بن حنبل جلد 4 صفحہ 96) جس نے مہدی کی تکذیب کی اس نے کفر کیا۔“ ( عقد الدرر فی اخبار المنتظر صفحہ 230 الطبعة الثانية 1989 مطبع مكتبه المنار اردن) حضرت بانی جماعت احمد یہ فرماتے ہیں:۔” میرا انکار میرا انکار نہیں بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول علیہ کا انکار ہے کیونکہ جو میری تکذیب کرتا ہے وہ میری تکذیب سے پہلے معاذ اللہ اللہ تعالیٰ کو ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 364 ایڈیشن 1988 ء) جھوٹا ٹھہرا لیتا ہے۔“