چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 266 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 266

دعوی مسیح و مهدی 266 جس سے ٹھٹھا نہیں کیا گیا۔پس ضرور تھا کہ مسیح موعود سے بھی ٹھٹھا کیا جاتا۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔يَحَسُرَةً عَلَى الْعِبَادِ مَايَاتِيْهِمْ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُ وُنَ (يس: (31) پس خدا کی طرف سے یہ نشانی ہے کہ ہر ایک نبی سے ٹھٹھا کیا جاتا ہے۔مگر ایسا آدمی جو تمام لوگوں کے روبرو آسمان سے اترے اور فرشتے بھی اُس کے ساتھ ہوں اُس سے کون ٹھٹھا کرے گا۔پس اس دلیل سے بھی عقلمند سمجھ سکتا ہے کہ مسیح موعود کا آسمان سے اترنا محض جھوٹا خیال ہے۔“ ( تذکرۃ الشہادتین روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66-67 ایڈیشن (2008)