چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم

by Other Authors

Page 226 of 296

چودھویں اور پندرھویں صدی ہجری کا سنگم — Page 226

226 علامات مسیح و مہدی اور چودھویں صدی کے سیاروں کے مطالعہ خاص کے لیے روانہ کیے گئے ان بے مثال خلائی جہازوں نے سیاروں کے متعلق بے انتہا قیمتی معلومات فراہم کیں۔1 Voyager اور 2 Voyger اب کبھی لوٹ کر زمین پر واپس نہیں آئیں گے لیکن ان کی سائنسی دریافتیں، ان کی غیر معمولی معلومات اور روداد سفر ضرور ہم تک پہنچتی رہیں گی، اسی طرح اب تک جتنے بھی روانہ کردہ خلائی مشن اس وقت محو پرواز ہیں اور زمین سے رابطے میں ہیں، انسانیت ان کی معلومات سے فیضیاب ہوتی رہے گی۔الغرض مسیح و مہدی کے اس زمانہ میں آسمانی علوم علم فلکیات میں غیر معمولی ترقیات ہوئیں اور اس قرآنی پیشگوئی کا پورا ہونے کا ثبوت بنیں۔علم ارضی کی تحقیق پھر فرمایا:وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّت ( الانشقاق :5) اور جو کچھ اس میں ہے نکال پھینکے گی اور خالی ہو جاے گی یعنی علم ارضیات کی تحقیق کے نتیجہ میں زمین کے اتنے راز ظاہر ہوں گے کہ ایسے معلوم ہوگا کہ کوئی راز باقی نہیں رہا۔انسان کے لئے محنت و مجاہدہ کی ضرورت اس کے بعد فرمایا: يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَى رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ( الا تشقاق : 7 ) یعنی اے انسان ! یہ الہی نشانات دیکھ کر ہی کم از کم مجھے اللہ تعالیٰ کو پانے اور اس کے لیے محنت و مجاہدہ کی طرف توجہ ہونی چاہیے۔چنانچہ چودھویں صدی میں ان نشانات کے ظہور کے بعد ایک کثیر جماعت حضرت بانی جماعت احمدیہ پر ایمان لائی اور عبادات اور مالی و جانی قربانی میں مجاہدہ کر کے اپنے رب کی رضا حاصل کرنے والے بنے۔خدا کی ذات اور آخرت پر پختہ ایمان کے نتیجہ میں ہی یہ سب حاصل ہوسکتا ہے۔اسی مناسبت سے یہاں یوم جزا کا ذکر کرنے کے بعد پھر فرمایا: اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا اشارہ فلا أُقيم بالشفق (الإلتحاق: 17) کہ ہم شہادت کے طور پر شفق کو پیش کرتے ہیں جو