سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں

by Other Authors

Page 94 of 205

سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 94

ترجمہ: بے انتہا رحم کر نیوالا ، اور بن مانگے دینے والا ، اس نے قرآن کی تعلیم دی، انسان کو پیدا کیا، اسے بیان سکھایا۔فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِ بْنِ (آیت 14) پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے؟۔خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ۔( آیت 15 ) اس نے انسان کو مٹی کے پکائے ہوئے برتن کی طرح خشک کھنکتی ہوئی مٹی سے تخلیق کیا۔فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِبَنِ ( آیت 17 ) پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کا انکار کرو گے؟ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ سورۃ الرحمن کے نفس مضمون پر یہاں روشنی ڈالی جائے ، جو کہ قرآن پاک کی 55 ویں سورۃ ہے، یہ اس لئے کہ رشدی نے اس کی بعض آیات کو چوری چھپے اپنی تمام کتابوں میں نقل کیا ہے تا کہ وہ مذہب اسلام اور اس کے عقائد کا تمسخر جاری رکھ سکے۔سورۃ الرحمن میں اسلام کے بنیادی عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے یعنی خدائی صفات، بالخصوص خدا کی وحدانیت ، روز محشر اور وحی۔یہ خدا کے ان انعامات کا اعادہ کرتی ہے جو خدا نے انسان کو عطا کئے ہیں۔ہماری زمین اپنی تمام بیش بہا چیزوں کیساتھ ، گہرے سمندر اور اونچے پہاڑ انسان کیلئے ہی تخلیق کئے گئے تھے۔لیکن خدا کی اس عظیم الشان تخلیق اور اس کے انعامات کو رشدی نے اپنی کتاب میں بڑی نخوت اور بد باطنی کے ساتھ جھٹک دیا ہے : " اپنے پر پھڑ پھڑانے والا عقاب وہاں موجود تھا جو اس کمرے میں سے ہو کر آیا تھا جہاں اونچی جگہ پر اشیاء پردے کے پیچھے پڑی تھیں، وہ تعجب کر رہا تھا کہ گریمس کے متعلق کیا چیز اچنبھے تھی۔اس کو سمجھ آئی کہ یہ نام نہاد عظیم الشان تخلیق در اصل بچگانہ ہے۔جو ہر نصف تیار شدہ وہم کا کمال تھا، پھر عجیب و غریب قسم کی رسومات جو اس نے خود کو لطف دینے کیلئے بنائی تھیں جن میں سے ایک ارقص ا تھا۔" (صفحہ 294) رشدی نے اس موضوع پر بڑی چرب زبانی کے ساتھ اظہار خیال کیا ہے۔وہ جنت اور جہنم کے موضوع پر اس سلسلہ کلام کو جاری رکھتا ہے۔سورۃ الرحمن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ہم نے انسان کو دانش مندانہ اور امتیاز کرنے والی صفات سے نوازا تا وہ غلط اور صحیح امور میں تفریق کر کے نیک راہوں پر گامزن ہو سکے۔لیکن یہ سورۃ انسان کو اس امر پر بھی متنبہ کرتی ہے کہ انسان اپنی گستاخی اور خود فریبی کی وجہ سے خدائی قوانین کو نظر انداز کرنا یا توڑ نا چاہتا ہے جس کے نتیجہ میں وہ اپنے اوپر سز اواجب کر لیتا ہے۔94