سلمان رشدی بھوتوں کے آسیب میں — Page 32
اس حقیقت سے ملتا ہے کہ آٹھویں صدی میں ایک دفعہ بھی مذہبی بغاوت نہ ہوئی۔" روڈنی کیسلڈن (Rodney Castleden) نے اپنی کتاب World (1994 History (Paragon میں یہودیوں کو جو مصیبتیں دوسری قوموں کے ہاتھوں پہنچیں ان کا ذکر بار بار کیا ہے۔لیکن مسلمانوں کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر ایذارسانی کا ایک بھی حوالہ نہیں دیا۔سچ بات تو یہ ہے کہ مسلمانوں نے ہمیشہ ہی اعلیٰ خوبیوں کے نمونہ کا مظاہرہ کیا۔لیکن عیسائی مصنفین کی اکثریت نے ان سے انصاف کا سلوک نہیں کیا کہ وہ اپنے مد مقابل کے اوصاف بیان کر سکیں۔انہوں نے عیسائیوں کو اسلام کے نظام عقائد سے محفوظ رکھنے کے لئے جو ہتھکنڈے استعمال کئے ان میں سے ایک یہ تھا کہ اپنے مد مخالف پر کسی بھی صورت میں بہتان تراشی کی جائے۔32