حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 31 of 41

حضرت سیدہ صالحہ بیگم صاحبہؓ — Page 31

31 گویا ایک لا نہر میری نظر آئے گی۔رح حضرت خلیفہ اسیح الرابع اپنے مضمون میں مزید فرماتے ہیں:۔" حضرت ممانی جان کی وفات سے سلسلہ کو جو عظیم نقصان پہنچا ہے وہ یقیناً نا قابل تلافی ہے خصوصاً لجنہ اماءاللہ میں آپ کے وصال سے جو خلا پیدا ہوا ہے۔اس کا پُر ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔یہ بچی ہے کہ خدا کے کام بھی رک نہیں سکتے اور انہی سلسلے چلتے ہی رہتے ہیں مگر یہ بھی تو یہی ہے کہ کام کی رفتار اور معیار کا اظہار بہت حد تک انسانوں پر ہوتا ہے۔کیسے کیسے لوگ تھے جو رخصت ہو گئے ، کتنے ہی بزرگ صحابہ دین کے عشق میں سرشار ، اخلاص کے مجسمے اس دنیا سے کوچ کر گئے ، سلسلہ اب بھی چل رہا ہے اور ہمیشہ چلتا رہے گا۔مگر کیا آج بھی ہم ان کی کمی محسوس نہیں کرتے کیا وہ جگہیں آج تک خالی نہیں پڑیں جنہیں وہ خالی چھوڑ گئے؟ حضرت ماموں جان کی طرح آپ گاہے بگاہے مشفقانہ باتوں سے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی ہمت افزائی فرماتی رہتی تھیں۔آدھی رات کے وقت آپ کے ہاتھ کی بنی ہوئی ایک چائے کی پیالی دن بھر کی تھکان کو یوں دور کر دیتی تھی جیسے صبح رات کو زائل کر دیتی ہے اور اب میں سوچتا ہوں کہ جیسے حضرت ماموں جان ہر سال بہت سے غمگین دلوں کی زیارت کرتے ہیں اسی طرح اب ایک اور روح کچھ اور دلوں کو نہ پایا کرے گی ، مہمانوں کو بھی اور