سیر روحانی — Page 780
۷۸۰ مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيْ۔٣٠۔یعنی کیا کفار نے یہ نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں بند تھے پھر ہم نے اُن کو کھول دیا اور ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا۔یہ آیت بتاتی ہے کہ اب جو سورج چاند اور زمین الگ الگ ہے پہلے ایک وجود کی شکل میں الگ الگ نجڑے ہوئے تھے، پھر علیحدہ علیحدہ کر دیئے گئے اور سورج چاند اور زمین بن گئے اور یہی حقیقت آجکل کے سائنسدان پیش کرتے ہیں۔قرآنی کتب خانہ میں نظام ہائے شمسی کا ذکر اسی طرح پہلے عام طور پر یہ سمجھا جاتا تھا کہ صرف ایک نظام شمسی کام کر رہا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بتایا کہ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ سَبْعَ سَمَوَاتٍ وَّ مِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ۔ا یعنی اللہ تعالیٰ وہی ہے جس نے سات آسمان پیدا کئے ہیں اور زمینیں بھی آسمانوں کے عدد کے مطابق پیدا کی ہیں۔عربی میں سبع کا لفظ مبالغہ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔پس اس لفظ کے ذریعہ سے یہ بتایا گیا ہے کہ بہت سے آسمان اور زمینیں پیدا کی گئیں ضروری نہیں کہ وہ سات ہی ہوں۔تاریخ انبیاء اور قرآن کریم آب میں یہ بتا تا ہوں کہ قرآن کریم میں تاریخ انبیاء اور بھی بیان کی گئی ہے اور تمام انبیاء کو ان الزامات سے پاک قرار دیا گیا ہے جو مختلف قوموں نے اُن پر عائد کئے۔حضرت لوط علیہ السلام پر بائبل کا گندا الزام ملا پانی میں حضرت لوط علیہ السلام بائبل کے متعلق آتا ہے :- اور لوط ضغر سے اپنی دونوں بیٹیوں سمیت نکل کر پہاڑ پر جا رہا کیونکہ مغر میں رہنے سے اُسے دہشت ہوئی۔اور وہ اور اُس کی دونوں بیٹیاں ایک غار میں رہنے لگیں۔تب پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا کہ ہمارا باپ بوڑھا ہے اور زمین پر کوئی مرد نہیں جو تمام جہان کے دستور کے موافق ہمارے پاس اندر آئے۔آؤ ہم اپنے باپ کوئے پلائیں اور اُس سے ہم بستر ہوں تا کہ اپنے باپ سے نسل باقی رکھیں۔سوانہوں نے اُسی رات اپنے باپ کوئے پلائی اور پلوٹھی اندر گئی اور اپنے باپ سے ہم بستر ہوئی۔پر اُس نے اُس کے لیٹتے اور اُٹھتے وقت اُسے نہ پہچانا۔اور دوسرے روز ایسا ہوا کہ پلوٹھی نے چھوٹی سے کہا