سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 735 of 900

سیر روحانی — Page 735

۷۳۵ وو ” جب سلیمان بڑھا ہو گیا تو اُس کی بیویوں نے اُس کے دل کو غیر معبودوں کی ،، طرف مائل کر لیا اور اُس کا دل خداوند اپنے خدا کے ساتھ کامل نہ رہا۔گویا قرآن کریم تو بائیس سو سال بعد میں آنے کے باوجود کہتا ہے کہ سلیمان نے کوئی کفر نہیں کیا لیکن بائبل اُس زمانہ کی کتاب ہو کر کہتی ہے کہ سلیمان بڑھا ہو گیا تو اس کی بیویوں نے اُس کے دل کو غیر معبودوں کی طرف مائل کر لیا اور اُس کا اپنے خدا سے کامل تعلق نہ رہا۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم کا رُوحانی کھانا کتنا مزیدار ہے اور بائبل کا کھانا کتنا خراب اور بدمزہ ہے۔وہ اپنے زمانہ کے متعلق لوگوں کو ایک خبر دیتی ہے اور جیسا کہ میں آگے چل کر ثابت کرونگا حضرت سلیمان پر یہ جھوٹا اتہام لگاتی ہے کہ اُس کی مشرک بیویوں نے اس کا دل خدا تعالیٰ کی طرف سے پھیر دیا اور وہ غیر معبودوں کی عبادت کرنے لگا۔پھر لکھا ہے :- ” خداوند سلیمان سے ناراض ہوا۔گویا سلیمان نے صرف کفر ہی نہیں کیا بلکہ اس حد تک کفر کیا کہ اللہ تعالیٰ اس کا مخالف ہو گیا اور وہ سلیمان سے ناراض ہوا۔کیونکہ اُس کا دل خداوند اسرائیل کے خدا سے پھر گیا تھا کے،، اور باوجود اس عظیم الشان نشان کے پھر گیا تھا کہ اُس نے دوبارہ دکھائی دے کر اس کو اسبات کا حکم کیا تھا کہ وہ غیر معبودوں کی پیروی نہ کرے پر اُس نے وہ بات نہ مانی جس کا حکم خداوند نے دیا تھا ہے،، قرآن تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا ہے۔عام مسلمان جس پر قرآن نازل نہیں ہوا وہ بھی اگر قرآن کی تعمیل نہ کرے تو کا فر ہو جاتا ہے۔مگر سلیمان نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذالک اتنا لج راہ اور اتنا خطرناک کافر تھا کہ دو دفعہ خدا اس پر ظاہر ہوا اور دو دفعہ خدا نے ظاہر ہو کر اُسے کہا کہ غیر معبودوں کی پرستش نہ کرنا مگر پھر بھی وہ اپنی بیویوں کے حُسن اور اُن کی زیبائش کو دیکھ کر خدا تعالیٰ سے اتنا پھرا کہ غیر معبودوں کے لئے اُس نے مسجدیں بنائیں اور اُن کے آگے سجدہ کرنے لگ گیا۔مگر تاریخی شہادتوں سے پتہ لگتا ہے کہ تاریخی شہادت سے قرآنی بیان کی تصدیق ہو قرآن نے بات بھی تھی وہی ٹھیک ہے اور جو بائبل نے کہی تھی وہ غلط ہے۔چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ خود عیسائی محققین نے اس بات