سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 558 of 900

سیر روحانی — Page 558

۵۵۸ حضرت عمرؓ نے دیکھا تو تلوار نکال کر حضرت عباس کی ابوسفیان کو بچانے کی کوشش بھاگے اور کہنے لگے خدا کا کتنا شکر ہے کہ بغیر عہد شکنی کئے مجھے آج اس کی جان نکالنے کی توفیق ملی اور آپ ہی آپ خدا نے دشمن میرے ہاتھ میں دے دیا ہے۔حضرت عباس نے دیکھا تو وہ آگے بھاگے۔حضرت عمرؓ پیچھے پیچھے تھے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کے پاس پہنچے تو حضرت عباس نے ابوسفیان کو دھکا دیکر نیچے پھینکا اور کہا۔اُتر۔پھر آپ کو دے اور گود کر اُس کا ہاتھ پکڑ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ میں پہنچے اور کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! ابوسفیان مسلمان ہونے کے لئے آیا ہے۔اب ابوسفیان حیران کہ یہ کیا بن گیا۔یا تو میں پہرہ دے رہا تھا اور یا اب مجھے مسلمان ہونے کیلئے کہا جا رہا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے کیونکہ اس کی شکل سے پتہ لگتا تھا کہ یہ مسلمان ہونے نہیں آیا۔اتنے میں حضرت عمر بھی داخل ہوئے اور کہا۔يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ خدا تعالیٰ کا کتنا بڑا احسان ہے کہ اس خبیث اور بے ایمان دشمنِ خدا اور رسول کو اُس نے بغیر اس کے کہ میں عہد شکنی کروں اور معاہدہ تو ڑوں آپ میرے حوالے کر دیا ہے۔آپ مجھے اجازت دیکھیئے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے لیکن حضرت عباس کو غصہ آگیا کیونکہ وہ ان کا بہت دوست تھا۔انہوں نے عمرؓ سے کہا۔عمر" ! دیکھو یہ میرے خاندان کا آدمی ہے اس لئے تم اس کو مارنا چاہتے ہو۔اگر تمہارے خاندان کا آدمی ہوتا تو تم کبھی اس کے مارنے کی خواہش نہ کرتے۔حضرت عمرؓ کی آنکھوں میں آنسو آ گئے کہنے لگے۔عباس ! تم نے مجھ پر بڑی زیادتی کی ہے۔خدا کی قسم! جب تم مسلمان ہوئے تھے تو مجھے اتنی خوشی ہوئی تھی کہ اگر میرا باپ بھی مسلمان ہوتا تو مجھے کبھی اتنی خوشی نہ ہوتی۔اور اس کی صرف یہ وجہ تھی کہ میں سمجھتا تھا کہ تمہارے مسلمان ہونے سے رسول اللہ کو جو خوشی پہنچ سکتی ہے وہ میرے باپ کے اسلام لانے سے نہیں پہنچ سکتی تھی۔یعنی ہم نے تو اپنے باپ دادوں کو بھی چھوڑ دیا اب رشتہ داری کا کیا سوال ہے۔مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔تھوڑی دیر کے بعد آپ نے فرمایا۔عباس ! ابوسفیان کو اپنے خیمہ میں لے جاؤ اور رات کو اپنے پاس رکھو۔صبح اسے میرے سامنے پیش کرو۔حضرت عباس لے گئے اور رات اپنے پاس رکھا۔مسلمانوں کی اجتماعی عبادت کا ابوسفیان پر گہرا اثر اب دیکھو یہ سفیان پیرو دے رہے تھے اور انہوں نے واپس