سیر روحانی — Page 541
۵۴۱ کون کہہ سکتا تھا کہ یہ لشکر جمع ہونگے ،محمد رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی کیا طاقت تھی کہ اس کیلئے دس آدمی بھی جمع ہوتے۔ایک ابو جہل کافی تھا جو کہتا تھا میں اسے مار دونگا یہ اتنے بڑے لشکر اکٹھے ہو کر اس لئے آگئے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسلمان اب اتنے طاقتور ہو گئے ہیں کہ سارا عرب ان کو مل کر ہی مار سکتا ہے اور یہ خبر جو دس سال پہلے دی گئی تھی کہ مسلمان اتنے طاقتور ہو جائیں گے کہ سارا عرب جمع ہو کر اُن کے مقابلہ کے لئے آئے گا یہ بڑا بھاری نشان ہے یا نہیں؟ تو هذَا مَا وَعَدَنَا الله۔دیکھو یہ وعدہ قرآن میں پہلے سے موجود تھا کہ عرب اکٹھے ہو کر آئیں گے۔ہمارے تو ایمان تازہ ہو گئے کہ جس وقت یہ خبر دی گئی تھی کہ عرب اکٹھے ہو کر آئیں گے کی اُس وقت کوئی امکان ہی نہیں تھا ، خیال بھی نہیں آسکتا تھا، وہم بھی نہیں ہوسکتا تھا مگر آج آگئے تو سُبْحَانَ الله ! یہ تو وہی بات ہوئی جو خدا تعالیٰ نے کہی تھی اور خدا اور اس کا رسول بیچے ثابت ہو گئے۔پس ہمیں کیا ڈر ہے اب تو ہم ان کے ساتھ چمٹیں گے۔وَمَا زَادَهُمُ إِلَّا إِيْمَاناً وَّ تَسْلِيماً۔اور اس آواز کے آنے سے اُن کے ایمان اور بھی بڑھ گئے اور انہوں نے کہا کہ کتنی بڑی پیشگوئی تھی جو پوری ہو گئی۔انہوں نے تو کہا تھا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دو وَمَا زَادَهُمْ إِلَّا إِيْمَاناً وَّ تَسْلِيماً۔مگر مسلمانوں نے کہا کہ اب تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں ہی ہمیں اپنی نجات نظر آتی ہے۔جس شخص کی یہ خبر سچی ہوگئی ہے اُس کے ساتھ مل کر ہم نے کام نہیں کرنا تو اور کس کے ساتھ کرنا ہے۔پس وہ اپنے عمل اور قربانی میں اور بھی زیادہ ترقی کر گئے۔غرض یہ وہ جنگ تھی جو کہ پانچویں سال ہجرت میں ہوئی لیکن چار سال کے قریب ہجرت سے بھی پہلے مکہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو بتا دیا تھا کہ اس طرح تمام لشکر اکٹھے ہو کر آئیں گے اور حملہ کریں گے تم اُن کا مقابلہ کرو گے اور اُن کو شکست ہو جائے گی اور خدا تعالیٰ تمہاری مدد کیلئے آئے گا۔قرآنی نوبت خانہ کی ایک اور خبر جو بڑی شان سے پوری ہوئی اس طرح دوسری خبر جو اس نوبت خانہ سے دی گئی وہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ آپ مکہ گئے ہیں اور وہاں عمرہ کر رہے ہیں۔آپ نے صحابہ کو دیکھا کہ کسی نے سر منڈایا ہوا ہے اور کسی نے بال تراشے ہوئے ہیں اور عمرہ ہو رہا ہے۔آپ نے صحابہ سے کہا کہ چونکہ