سیر روحانی — Page 410
۴۱۰ وجہ سے جو اسے گورنر جنرل کی طرف سے ملتی تھی اسے اپنے خاندان کا حصہ بنانے کے لئے تیار نہیں تھے۔انگریزی ریزی خطابات حاصل کرنے والوں کی کیفیت پھر بعض کو اُس زمانہ میں ”سر“ کا خطاب دیا جاتا تھا اب ”س“ کے معنے جناب کے ہیں لیکن حقیقتا بعض ”سٹر ایسے ذلیل ہوتے تھے اور ایسی پاجیانہ حرکتیں کرتے تھے کہ لوگ انہیں گالیاں دیتے تھے۔پھر انگریز کے زمانہ میں خطاب ہوتے تھے سٹار آف انڈیا (Star of India) یا گرینڈ کر اس آف انڈین ایمپائر (Grand Cross of Indian Empire) یعنی بڑی صلیب دیدی گئی لیکن بڑی صلیب لینے والے جو لوگ تھے ان میں سے کئی صلیب کے شدید دشمن ہوتے تھے۔کئی مسلمان جن کے دلوں میں غیرت ہوتی تھی اُن کا جی چاہتا تھا کہ موقع ملے تو صلیب کو توڑ ڈالیں۔کہلاتے تھے وہ بڑی صلیب کے حامل لیکن ان کے دل میں یہ ہوتا تھا کہ ہم چھوٹی صلیب کے بھی حامل نہیں۔یہ خطاب کیا ہوا کہ جس کو خطاب دیا جاتا ہے وہ اس کو ذلیل سمجھتا ہے، وہ اس کو حقیر سمجھتا ہے ، وہ اس کو نا قابلِ اعتناء سمجھتا ہے، وہ اس کو قابل ہلاکت سمجھتا ہے۔مغلوں کے زمانہ میں اعتماد الدولہ اور نظام الملک کے خطاب ملتے تھے لیکن وہی اعتماد الدولہ اور نظام الملک دوسرے دن فوج لے کر بادشاہ کے خلاف لڑنے کے لئے آ جاتے تھے نہ دولت کا ان پر کوئی اعتماد ہوتا تھا، نہ ملک کے نظام کے ساتھ ان کی کوئی وابستگی ہوتی تھی۔دیکھ لو نظام حیدر آباد کو نظام الملک کا خطاب حاصل تھا لیکن اور نگ زیب کے بعد اس نے ملک کی آزادی کا اعلان کر دیا اور بعد میں انگریزوں کے ساتھ مل گیا۔اب بھی موجودہ نظام نے شروع میں ہندوؤں سے لڑنے کے لئے اپنی قوم کو اُبھارا اور اُکسایا جب قوم لڑنے کے لئے کھڑی ہوگئی تو اُس نے حکومت کو چٹھی لکھ دی کہ بندہ تو حضور کا غلام ہے یہ لوگ باغی ہو کر لڑائی کر رہے ہیں جس طرح ارشاد ہو کیا جائے گا۔شہزادوں کی غداری اسی طرح ان بادشاہوں کی اولاد بسا اوقات خود اپنے باپ کی وفات کی متمنی ہوتی تھی۔باپ صاحب بیٹھے ہوئے اپنے وزیروں سے کہتے تھے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہمارے خاندان کے وفادار ثابت ہوں گے اور ہماری اور ہماری نسل کی بہی خواہی کریں گے۔اور بیٹا پاس بیٹھا ہوا اس امید میں ہوتا تھا کہ رات کو موقع ملے تو کسی کی معرفت یا خود اسے قتل کر کے تخت پر بیٹھ جائے۔درباریوں کی سازشیں پھر ای دربار میں جہاں بادشاہ کی طرف سے اعزاز مل رہا ہوتا تھا بسا اوقات جس کو اعزاز مل رہا ہوتا تھا وہ کسی بیگم یا شہزادہ یا