سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 409 of 900

سیر روحانی — Page 409

۴۰۹ مائشی انعامات اور خطابات (۲) پھر بسا اوقات جو انعام ملتے تھے محض نمائشی ہوتے تھے اور خدمت کے مقابلہ میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی تھی۔مثلاً اپنے زمانہ کو ہی لے لو۔ابھی انگریزوں کی یاد تازہ ہے وہ کہتے تھے ہے کہ فلاں کو خطاب دیا جاتا ہے اب وہ خان صاحب ہو گئے ہیں اور فلاں ” خان بہادر ہو گئے ہیں اور حقیقت یہ ہوتی تھی کہ بسا اوقات خان بہادر صاحب کی چار پائی کے نیچے چوہا بھی ہلے تو اُن کی جان نکل جاتی تھی لیکن وہ خان بھی تھے اور بہادر بھی تھے۔گویا بادشاہ ان کو ” خان بہادر تو بنا دیتا تھا لیکن حقیقتا نہ وہ خان بنتے تھے اور نہ بہادر ہوتے تھے۔یا مثلاً آجکل پٹھان بھی خان کہلاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے زمانہ حکومت میں انہوں نے بڑے بڑے کام کئے تھے جن سے دنیا میں اُن کا شہرہ ہوا اور اُنہیں خطاب عزت کے طور پر خان صاحب کا نام دے دیا گیا۔چنانچہ اُس زمانہ میں جو بادشاہ ہوتے تھے یا نواب اور امراء ہوتے تھے اُن کی عظمت کی وجہ سے انہیں خان ہی کہا جاتا تھا۔مغل بھی اپنے ابتدائی زمانہ میں خان کہلاتے تھے بلکہ بچپن میں جب میں اپنے شجرہ نسب کو سُنتا تو میں حیران ہوتا تھا کہ پہلے کہا جاتا فلاں خان ، فلاں خان ، فلاں خان اور پھر شروع ہو جاتا ہے فلاں بیگ ، فلاں بیگ ، فلاں بیگ۔میں حیران ہوتا تھا کہ یہ خان کہاں سے آ گیا۔بعد میں معلوم ہو ا کہ خان ایک اعزاز کا لفظ تھا مگر آہستہ آہستہ اتنی کثرت سے قوم میں بڑے لوگ پیدا ہوئے کہ اُن کی کثرت کی وجہ سے ساری قوم ہی خان کہلانے لگ گئی اور اب تک کہلاتی ہے۔ہر پٹھان جب تمہیں نظر آئے گا تم کہو گے خان صاحب بیٹھئے ، خان صاحب تشریف لائیے ، خان صاحب آپ کس طرح تشریف لائے ہیں ؟ غرض وہ خان کہلاتا ہے مگر وہ تو محض ایک تسلسل کے طور پر خان بن گیا ہے در حقیقت خود اُس نے کوئی بڑا کام نہیں کیا ، نہ اُس نے ذاتی طور پر کوئی ایسی قابلیت حاصل کی ہے جس کی وجہ سے اُسے کوئی خاص مقام عزت حاصل ہوتا لیکن انگریز کا بنایا ہو ا خان صاحب“ بسا اوقات کسی جولا ہے کی بیٹی مانگتا تو وہ کہتا تھا نہیں ، ہم کذاتوں کو نہیں دے سکتے۔انگریز اُسے خان صاحب کہتا تھا اور ہمارے ملک کا جو لاہا اسے کذات کہتا تھا۔یا اگر کوئی خان صاحب سید یا مغل یا پٹھان ہوتے تو وہ خان صاحب یا خان بہادر سمجھ کر اسے عزت نہیں دیتا تھا بلکہ سید یا مغل یا پٹھان ہونے کی وجہ سے عزت دیتا تھا۔گو یا لوگ اس نسل کی وجہ سے یا اس رشتہ داری کی وجہ سے تو عزت کرتے تھے جو اسے اپنے باپ دادا کی وجہ سے حاصل ہوتی تھی لیکن اس عزت کی