سیر روحانی

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 296 of 900

سیر روحانی — Page 296

۲۹۶ میں پیدا ہو جائیں گے جو دین پر اعتراض کرنے والے ہوں اور ان کی وجہ سے مذہب میں کئی خرابیاں واقع ہو جائیں اور دلوں میں گندے خیالات ڈیرا جمالیں تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ آسمان سے ایک ستارہ بھیجے گا جو ظلمت کو دور کر دے گا اور پھر لوگوں کے دلوں میں ایمان اور اخلاص پیدا کرے گا۔عالم روحانی کے کواکب اسی طرح سورہ الصفت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّازَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةِ بِالْكَوَاكِبِ وَحِفْظاً مِّنْ كُلِّ شَيْطَنٍ مَّارِدٍ لَا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلِدِ الْأَعْلَى وَيُقْذَفُونَ مِنْ كُلّ جَانِبِ - دُحُورًا وَّلَهُمْ عَذَابٌ وَّاصِبٌ إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَاتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ فرماتا ہے ہم نے دنیوی آسمان کو ستاروں سے مزین کیا ہے تا کہ ہر شیطان جس کو اللہ تعالیٰ روکنا چاہتا ہے ، اس کے حملہ سے محفوظ رکھے وہ ملاء اعلیٰ کی بات نہیں سن سکتے ، ان پر ہر طرف سے پتھراؤ ہوتا ہے اور اس کے علاوہ انہیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قائم رہنے والا عذاب ملے گا۔اس کے بعد فرماتا ہے وہ آسمان کی کوئی بات سُن تو نہیں سکتے لیکن اگر کوئی بات اُچک کر لے جائیں تو ان کے پیچھے ایک چمکتا ہو اشہاب جاتا ہے اور انہیں تباہ کر دیتا ہے۔یہ امر یا د رکھنا چاہئے کہ اس جگہ کو ا کب سے مادی اور روحانی نظام میں شدید مشابہت ظاہری ستارے اور سورج وغیرہ مراد نہیں بلکہ عالم رُوحانی کے کواکب مراد ہیں جن سے دینی نظام کو مزین کیا گیا ہے۔قرآن کریم کے مطالعہ سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اس دنیا میں دو نظام پائے جاتے ہیں ایک روحانی نظام ہے اور ایک مادی۔اور ان دونوں نظاموں میں ایک شدید مشابہت پائی جاتی ہے جس طرح زمین کے رہنے والوں کو اپنے سروں پر ایک آسمان نظر آتا ہے اور اس میں ستاروں کا ایک نظام موجود ہے جو اپنے اپنے دائرہ میں کام کر رہے ہیں اور اس نظام کو بدلنے کی کوئی شخص طاقت نہیں رکھتا اسی طرح روحانی نظام بھی اللہ تعالیٰ نے نہایت مضبوط بنیادوں پر قائم کیا ہوا ہے اور جسمانی نظام کی طرح وہ بھی کئی طبقوں میں منقسم ہے اوپر کے طبقے تو محفوظ ہی ہیں السَّمَاءَ الدُّنْیا جس میں شرارت کا امکان ہوسکتا تھا، اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اسے بھی ہم نے ستاروں سے مزین کیا ہے اور اس کے ذریعہ اس آسمان کی حفاظت کی ہے۔ستارے اور چاند جو اس مادی دنیا میں ہمیں دکھائی دیتے ہیں یہ نہ تو گرتے ہیں اور نہ ان کے ذریعہ ایسی کوئی تباہی آتی ہے جو شیاطین